Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسر افغان اﷲ خاں

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسر افغان اﷲ خاں
ARI Id

1676046599977_54338505

Access

Open/Free Access

Pages

747

پروفیسر افغان اﷲ
یہ خبر افسوس ناک ہے کہ اردو کے ایک اور خدمت گزار پروفیسر افغان اﷲ خاں صاحب نے بھی اچانک آخرت کا رخت سفر باندھ لیا، ایک سمینار میں شرکت کے لیے انہوں نے دہلی کا سفر کیا تھا لیکن کیا خبر تھی کہ یہ اس دنیا کے آخری سفر کی تیاری تھی، سمینار کے پہلے روز وہ پورے نشاط کے ساتھ مختلف نشستوں میں شریک رہے، دوسرے روز دل میں درد اٹھا جس نے دنیا کے ہر دکھ سے ان کو نجات دے دی، وہ گورکھ پور یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر تھے، سکونت بھی اسی شہر میں تھی لیکن رہنے والے اصلاً وہ اعظم گڑھ کے ایک گاؤں خالص پور کے تھے شروع سے ذہین تھے، فراق گورکھ پوری پر جناب محمود الٰہی کے زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی اور اس شان سے کہ موضوع پر یہ مقالہ خود سند بن گیا، کئی کتابیں سپرد قلم کیں، تاریخ ہند سے متعلق طراز ظہیری ان کی آخری تالیف تھی، باغ و بہار شخصیت کے مالک تھے، دارالمصنفین سے رشتہ اخلاص تھا، آخری بار وہ علامہ شبلی سمینار میں شرکت کی غرض سے یہاں آئے تھے، اتفاق ہے کہ مارچ کے معارف میں ان کا مضمون شائع ہوا، وہ ایک ہمدرد استاد، ہمدرد دوست اور ہمدرد انسان تھے، یو پی اردو اکیڈمی بھی ان کی سرگرمیوں کا مرکز تھی، گوشہ نشین اردو کے خادموں کی خدمت انہوں نے بے غرض ہو کر کی، صرف ۵۷ سال کی عمر میں ان کا اس طرح رخصت ہوجانا اردو کے لیے ہی نہیں، انسانیت اور شرافت کی دنیا کے لیے ایک بڑا حادثہ اور خسارہ ہے، خدا مغفرت فرمائے، آمین۔ ( عمیر الصدیق دریابادی ندوی ، اپریل ۲۰۰۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...