Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر صابر کلوروی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر صابر کلوروی
ARI Id

1676046599977_54338508

Access

Open/Free Access

Pages

749

ڈاکٹر صابر کلوروی مرحوم
شبلی ڈگری کالج اعظم گڑھ کے علامہ شبلی سمینار میں پاکستان کا ایک وفد جناب ریاض مجید کی قیادت میں آیا تھا، ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر اور محترمہ رابعہ سرفراز کے ساتھ ایک شخصیت ڈاکٹر صابر کلوروی کی تھی، متین، کم سخن لیکن کشش کے مالک، شبلی کی تنقید نگاری کے عنوان سے ان کے مقالے نے بڑی داد حاصل کی۔
دو دن کے مختصر قیام کے بعد جب وہ اور ان کے رفقا رخصت ہوئے تو رخصت کرنے والوں نے کہا کہ سرحد پار سے آنے والے اس دستۂ علم نے ایک بار پھر دلوں کو فتح کرلیا، علامہ شبلی اور ان کی یادگاروں خصوصاً دارالمصنفین سے ان کی غیر معمولی محبت کسی عقیدت مند زائر کے جوش و شوق کی عکاس تھی، وہ بادیدۂ نم رخصت ہوئے تھے اور کسے خبر تھی کہ اتنی جلد وہ اس دنیا سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہوکر بے شمار پلکوں کو نم کرجائیں گے، ان کے انتقال کی خبر موقر رسالہ ’’اخبار اردو‘‘ اسلام آباد سے ملی، ۳۱؍ اگست ۱۹۵۰؁ء سے شروع ہوکر ۲۲؍ مارچ ۲۰۰۸؁ء کو ختم ہونے والا یہ سفر مختصر ہی کیا جائے گا لیکن کلوروی مرحوم نے اپنی صفت و لیاقت سے اس قلیل مدت کو پرثروت بنادیا، اقبالیات ان کی ادبی کاوشوں کا سر عنوان ہے، ’’یاد اقبال، داستان اقبال، اشاریہ مکاتیب اقبال، اقبال کے ہم نشین، تاریخ تصوف‘‘، کتابوں کے علاوہ ان کا اصل کارنامہ ان کی تھیسس ’’باقیات شعر اقبال‘‘ ہے ڈاکٹر عطش درانی اور دوسرے اہل قلم کی تحریروں سے اردو لسانیات میں ان کی منفرد اور امتیازی خوبیوں کا علم ہوا، مشفق خواجہ نے ان کو غریق تحقیق کہا تھا، اﷲ تعالیٰ غریق رحمت کرے، معارف، پشاور یونیورسٹی میں ان کے کسی رفیق یا شاگرد سے ان کے متعلق ایک مفصل مضمون کی توقع کرسکتا ہے۔
( عمیر الصدیق دریابادی ندوی ، جون ۲۰۰۸ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...