Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر احمد لاری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر احمد لاری
ARI Id

1676046599977_54338533

Access

Open/Free Access

Pages

766

ڈاکٹر احمر لاری مرحوم
۲۸؍ فروری کو پروفیسر احمر لاری بیاسی برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے، اِناﷲ وَاِنا اِلَیہ رَاجِعُون۔ وہ گورکھپور یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے تعلق رکھنے والے قابل اور محنتی استاد تھے جن سے ان کا شعبہ، ملک میں معروف ہوا اور وہ خود پروفیسر محمود الٰہی جیسے لائق ترین صدر شعبہ کی سرپرستی و رہنمائی میں ملک کے اچھے لکھنے والوں میں شمار ہوئے۔ بظاہر نجیف و نزار بیمار نظر آتے لیکن قلم بڑا توانا تھا۔ حسرت موہانی ان کی تحقیق کا مرکز رہے، ان کا تحقیقی مقالہ جوبعدمیں کتاب کی شکل میں شائع ہوا ان کی غیرمعمولی محنت سے اپنے موضوع پر اسی طرح مصدر و مرجع بن گیا جیسا خود ان کے ایک رفیق پروفیسر افغان اﷲ خاں مرحوم کا فراق پر مقالہ تھا، حسرت موہانی سے ان کا یہ تحقیقی تعلق، مستقل رشتے میں یوں بدلا کہ انہوں نے حسرت موہانی کے تذکرہ شعراء اور ارباب سخن کوبھی مرتب کرکے شائع کیا۔ ارباب سخن کا مقدمہ ان کی تنقیدی صلاحیت کا بڑا خوبصورت آئینہ ہے جس میں اردو تذکرہ نگاری کا انہوں نے جامع اختصار سے جائزہ لیا ہے۔
ان کی کتابوں میں گلدستۂ نازنیناں، نکات سخن، غالب اور غالبیات اور اردو تنقید کا ارتقاء، نام بھی آتے ہیں۔ انہوں نے مختصر تاریخ گورکھپور بھی مرتب کی۔ ان کا اصل قصبہ لار تھا لیکن انہوں نے پیمان وفا گورکھپور سے ایسا باندھا کہ بالآخر اسی کی خاک کا حصہ ہوئے۔ بیماری آزاری کے باوجود وہاں کی علمی و ادبی مجلسوں میں ضرور شریک ہوتے، پروفیسر افغان اﷲ خاں مرحوم کے بعد ان مجلسوں میں ان کے دم سے رونق تھی۔ افسوس ان کے جانے کے بعد ویرانی کا احساس اور زیادہ ہوگا کہ محض علم و ادب کا ایک شیدائی ہی نہیں ایک ملنسار، غمگسار اور دیندار انسان بھی رخصت ہوگیا، دارالمصنفین اور معارف سے بڑا والہانہ تعلق تھا۔ وہ جب اعظم گڑھ آتے تو دارالمصنفین ضرور تشریف لاتے، جناب سید صباح الدین عبدالرحمن مرحوم اور مولانا ضیاء الدین اصلاحی مرحوم سے ہمیشہ مخلصانہ روابط رہے۔ اﷲ تعالیٰ ہر طرح مغفرت فرمائے۔ ( عمیر الصدیق دریابادی ندوی ، اپریل ۲۰۱۱ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...