Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسر فضل الرحمن فریدی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسر فضل الرحمن فریدی
ARI Id

1676046599977_54338537

Access

Open/Free Access

Pages

770

پروفیسر فضل الرحمن فریدی مرحوم
۲۶؍ جولائی کے اخبار میں ڈاکٹر شرف الدین اصلاحی کے انتقال کی خبر کے ساتھ ڈاکٹر فضل الرحمن فریدی کی وفات کی بھی خبر تھی، غم دوگنا ہوگیا، دنیائے علم کی ویرانی سی ویرانی ہے، اس کیفیت خزاں میں شجر زندگی کے اوراق زرد ہوتے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب شیراز ہند جونپور کے مردم خیز قصبہ مچھلی شہر میں پیدا ہوئے، الہ آباد اور علی گڑھ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، معاشیات کے موضوع میں اختصاص کیا، پہلے مسلم یونیورسٹی اور بعد میں سعودی عرب کی ملک عبدالعزیز یونیورسٹی میں اسی کادرس دیا، اﷲ نے قلب و ذہن کو پاکیزگی بخشی، اسلام کے نظریۂ معاشیات کو عصری نظام سرمایہ داری اور قمار و سود کی گرم بازاری میں یقین و اعتماد کے ساتھ پیش کرکے اس کی بہتری اور برتری ثابت کرنا، اس دور کا فرض کفایہ تھا جس کو پورا کرنے والوں میں فریدی مرحوم کا حصہ بڑا نمایاں ہے۔
تدریس کے ساتھ انہوں نے تصنیف و تالیف کا عمل جاری رکھا، جماعت اسلامی سے متاثر تھے اسی لیے جماعت کے انگریزی ترجمان ’’ریڈینس‘‘ کی ادارت اور دوسری انتظامی ذمہ داریاں بھی وقتاً فوقتاً انجام دیتے رہے، لیکن رسالہ ’’زندگی نو‘‘ ان کے افکار و نظریات کا سب سے موثر ترجمان رہا، وہ اس کے مدیر تھے اور اشارات میں ان کی ادارتی تحریریں اشارات سے زیادہ بینات کی صورت سامنے آتی رہیں۔ خصوصاً معاشی موضوعات پر نہایت معلومات افزا ہوتیں، ان کے افکار کی تہہ میں صرف یہ جذبہ پنہاں ہوتا کہ اسلام کی معاشی تعلیمات کی برکتوں کا اندازہ کرنے کے لیے موجودہ زمانہ کا ماحول سب سے سازگار ہے لیکن ہماری معلومات صرف روایتی مذہبی تعلیمات تک محدود ہیں، آئی ایم ایف جیسے مالیاتی اداروں کو ان کے اسلوب میں بتانے کی ضرورت ہے کہ قرضوں کی معیشت کے بالمقابل وہی معیشت مناسب ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے والے اور تجارت اور استثمار کرنے والے دونوں شریک ہوتے ہیں، ایسے مسائل میں یہ پیغام بھی شامل رہتا کہ سرمایہ حیات، سود سے کہیں فزوں تر ہے، افسوس اب یہ نوائے درد خاموش ہوگئی، اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔
( عمیر الصدیق دریابادی ندوی ، اگست ۲۰۱۱ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...