Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا حکیم محمد عرفان الحسینی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا حکیم محمد عرفان الحسینی
ARI Id

1676046599977_54338544

Access

Open/Free Access

Pages

773

مولانا حکیم محمد عرفان الحسینی
افسوس کہ کلکتہ کی معروف ، متحرک اور مرنجاں مرنج شخصیت یعنی مولانا حکیم عرفان الحسینی گذشتہ اپریل میں دنیا کی اس بزم فانی سے رخصت ہوگئے، انا ﷲ و انا الیہ راجعون۔ وہ کلکتہ کے مشہور اور نہایت قابل احترام عالم، مفسر قرآن حکیم محمد زماں حسینی کے صاحبزادے تھے، قدیم تہذیب اور اسلاف کی دینی و علمی روایتوں کی امانت ان کو ورثہ میں ملی اور انہوں نے اس کو نبھایا بھی بڑی خوبی سے، اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر انہوں نے کلکتہ بلکہ پورے بنگال میں دیوبند، ندوہ، امارت شرعیہ جیسے اداروں کی نمائندگی بڑے اخلاص و استقامت سے کی، وہ ندوہ کی مجلس انتظامی کے اہم رکن رہے، مسلم پرسنل لا بورڈ میں بھی ان کی موجودگی اپنا احساس دلاتی، دارالمصنفین اور معارف سے تعلق خاندانی رشتوں کی طرح استوار و پائدار رہا، کلکتہ کی مصروف ترین ز ندگی میں وہ تحریر کے لیے وقت نکال لیتے ، روزانہ آزاد ہند میں ان کا تفسیری اور مذہبی کالم بڑی پابندی سے آتا اور قارئین اس کے منتظر رہتے، ہم نے ان کو اس وقت دیکھا جب وہ بڑے صحت مند اور چاق و چوبند تھے، لیکن ادھر کئی برسوں سے عالم اس کے برعکس نظر آیا، آگ کے خاک ہونے کا منظر پرانا ہے لیکن ابتدا و انتہا کے فاصلے جب سمٹتے ہیں تو یہی منظر حیرانی کا سبب بن جاتا ہے، کلکتہ کے قاسمی دواخانہ کی رونق عرفان صاحب کے دم سے تھی، جس کی شکل میں مذہب، علم، ادب ، شعر، حکمت اور کسی حدتک صحافت و سیاست کے سات رنگوں نے کلکتہ کے آسمان پر ایک قوس و قزح بکھیر دی تھی، مرحوم نے ان رنگوں کو پھیکا نہیں ہونے دیا، محبت کی گرمی اور گفتار کی گلفشانی، بھولنے کی چیز نہیں، اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائے او ر خاندان کواور کلکتہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین! ( عمیر الصدیق دریابادی ندوی ،جون ۲۰۱۲ء )

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...