Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا امین الدین شجاع الدین

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا امین الدین شجاع الدین
ARI Id

1676046599977_54338545

Access

Open/Free Access

Pages

774

امین الدین شجاع الدین
خبر آئی کہ مولانا امین الدین شجاع الدین بھی اپنے خالق و مالک حقیقی سے جاملے، یقین نہ آنے کے چند لمحوں کے بعد پھر اسی یقین کا اقرار کرنا پڑا کہ ہم سب اﷲ ہی کے ہیں تو واپس اسی کے جوار رحمت میں جانا ہی ہے۔
وہ ابھی ایسے نہ تھے کہ نام کے ساتھ مرحوم لکھا جائے، خدا جانے کتنی صلاحیتیں تھیں جو اب بھی ظہور کی منتظر تھیں، ان کا نام اچانک تعمیر حیات اور بانگ حرا کے صفحات پر دلکش، پر اثر اور البیلی تحریروں کے ساتھ سامنے آیا، ان کے اداریے نظر شوق کو متوجہ کرتے ، مقبولیت تھی کہ ان کے اداریوں کا ایک مجموعہ نقوش فکرو عمل کے نام سے مرتب ہوا، بھیونڈی کی زمین سے ندوہ کے آسمان تک کا سفر، تیز رفتار بھی رہا اور روشن بھی، کیا خبر تھی کہ یہ خوش درخشیدگی، شعلہ مستعجل کی مبتدا تھی، آخری ملاقات کب ہوئی یاد نہیں، لیکن ان کا تبسم اور محبت کی آنچ سے گداز ہاتھوں کا گرم جوش مصافحہ ضرور یاد ہے، وفیاتی مضامین کا مجموعہ’’ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہمــ‘‘ عنایت کیا، ابھی معارف میں اس کے ذکر کی فرصت بھی نہیں ملی کہ وہ خود اس کتاب کا عنوان بن گئے، حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ سے سالک رام تک خدا جانے دل کی دنیا میں آ باد کیسے کیسے مکینوں کا نوحہ کہنے والے نگری نگری پھیرا لگاکر وہ اپنے سفر کی منزل پہنچ گئے، پس کارواں سخنوری کے ایسے نقوش قائم کرتے ہوئے جن کی چمک میں خون جگر کی آفرینش ہے، یہ نقوش تابند ہ رہیں گے اور کبھی کبھی دبے الفاظ میں یہ بھی کہہ جائیں گے کہ
کیا تیرا بگڑتا جو نہ مرتا کوئی دن اور
ندوہ کے ساتھ دارالمصنفین کے وہ عاشق تھے، وہ اور ان کے بھائی ڈاکٹر خلیل الدین شجاع الدین بھی جو سعودی عرب میں ہیں، مولانا ضیاء الدین اصلاحیؒ نے اپنے سفر حج میں ان کا ذکر کئی بار کیا، اﷲ تعالیٰ ان کو اور تمام پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین! (عبد السلام قدوائی،جون ۲۰۱۲ء )

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...