عصر حاضر میں موسمیاتی تبدیلی بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔ انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج پینل کی تازہ ترین رپورٹ بتاتی ہے کہ اس وقت ماحولیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔سیلاب 2022ء موسمی تبدیلی کے اثرات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان میں سیاسی و معاشی بحران کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کے خوفناک اثرات کا مسئلہ پس پردہ چلا گیا ہے۔ مسئلہ حقائق کا نہیں بلکہ اقدامات اٹھانے کا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو انفرادی اور اجتماعی طور پر روکنے کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی مدد سے ماحولیاتی مسائل (موسمیاتی تبدیلی،گلوبل وارمنگ،ماحولیاتی آلودگی ) کو اجاگر کرنا چاہئے۔یہ ایک خالصتاً انسانی و قومی مسئلہ ہے۔
قدرتی وسائل کا غیر دانشمندانہ استعمال ہی موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے۔ان موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا حضرت انسان کے لئے ایک چیلنج بن چکا ہے۔اس کے لئے اقوام متحدہ کے زیرنگرانی کوپ (COP)کے نام سے ماحولیاتی کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔ اس وقت ماحولیات کے بارے میں آگاہی پیداکرنا قومی فریضہ ہے۔ میرے عزیز ترین شاگرد ڈاکٹر عبدالمنان چیمہ نے " قدرتی وسائل اور ان کا استعمال: اسلامی اور سائنسی علوم کے تناظر میں " کے موضوع پر قلم اٹھا کر ایک قومی خدمت سرانجام دی ہے۔ڈاکٹر چیمہ نے اس کتاب میں قدرتی وسائل اورماحولیاتی تحفظ کے اسلامی اصول و آداب پیش کئے ہیں۔ پیش نظر کتاب ڈاکٹر چیمہ کی تحقیقی بصیرت کی آئینہ دار ہے۔امید ہے کتاب " قدرتی وسائل اور ان کا استعمال: اسلامی اور سائنسی علوم کے تناظر میں " کا مطالعہ قارئین کے لئے مفید و نافع ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر فرحت نسیم علوی
پوسٹ ڈاکٹریٹ ،منک سکول آف گلوبل افئیرز ،یونیورسٹی آف ٹورنٹو ،کینیڈا
چئیرپرسن،شعبہ علوم اسلامیہ ،یونیورسٹی آف سرگودھا -پاکستان
Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
ر | |||
ش | |||
ص | |||
ط | |||
19 | |||
19 | |||
29 | |||
34 | |||
35 | |||
40 | |||
46 | |||
54 | |||
55 | |||
59 | |||
60 | |||
60 | |||
60 | |||
61 | |||
61 | |||
Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |