Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

تاریخ ادبیات سیالکوٹ |
Asian Research Index
تاریخ ادبیات سیالکوٹ

محمد خان وامق
ARI Id

1688382102443_56116065

Access

Open/Free Access

Pages

62

عہد اورنگ زیب کے محمد خان وامق سیالکوٹ کے پہلے اردو شاعر ہیں۔ وہ اپنے وقت کے اہم شاعر تھے۔ وامق وڈہرہ قوم کے کھتری تھے اور ان کو مسلمان کرنے کا فخر اس وقت کے جید عالم مولانا عبد اﷲچلپئی کو تھا جنہوں نے ان کا نام محمد خان رکھا۔ اشفاق نیاز تاریخِ سیالکوٹ میں آپ کے بارے رقمطراز ہیں:

آپ نہ صرف اعلی درجے کے شاعر تھے بلکہ ایک انشا پرداز بھی تھے اور یہی شہرت اور قابلیت انہیں دربارِ عالمگیر تک لے گئی۔ بادشاہ ان کا بہت قائل تھا بعد میں بادشاہ نے ان کے فن و ادب کی قدر کرتے ہوئے انہیں اخلاص خاں کے اعلیٰ خطاب سے سرفراز بھی فرمایا۔ آپ صاحبِ دیوان بھی تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے مگر افسوس کہ باوجود سعی بسیار کے کلام مفقود ہے۔ (۱)

راقم الحروف بھی کوشش کے باوجود ان کا اردو کلام دریافت نہیں کر سکا۔تاریخِ سیالکوٹ کے مطابق آپ نے محمد شاہ کے عہد ۱۷۶۶ء میں سیالکوٹ میں وفات پائی۔(۲)

 

۱۔اشفاق نیاز‘ ’’تاریخِ سیالکوٹ‘‘ ‘ سیالکوٹ‘ سیالکوٹ ایڈورٹائزرز ‘ ۲۰۰۹ء، ص : ۲۹۳

۲۔           ایضاً‘ ص: ۲۹۴

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...