Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

تاریخ ادبیات سیالکوٹ |
Asian Research Index
تاریخ ادبیات سیالکوٹ

محمد دین بھٹی
ARI Id

1688382102443_56116082

Access

Open/Free Access

Pages

100

محمد دین بھٹی (۱۸۸۳۔۱۹۷۵ء) سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ سکاچ مشن سکول سیالکوٹ اور سکاچ مشن کالج سیالکوٹ کے طالب علم اور علامہ اقبال کے ہم مکتب تھے۔ آپ مولوی میر حسن کے شاگردتھے۔ مولوی میر حسن اپنے گھر کا سودا سلف لانے کے لیے محمد دین بھٹی کو اپنے ساتھ بازار لے جایا کرتے تھے۔ منشی فاضل‘ مولوی عالم کے علاوہ ایم۔ اے انگریزی کرنے کے بعد سکاچ مشن سکول سیالکوٹ میں ۳۵۔۱۹۳۰ کے درمیان مدرس کے طور پر تقرری ہوئی۔ بعد میں مرے کالج سیالکوٹ میں عربی‘ فارسی اور اردو کے لیکچرار تعینات ہوئے۔ محمد دین بھٹی اقبال کے ہم عصر شاعر تھے۔ آپ کا شعری مجموعہ ’’ماء معین‘‘ شائع ہو چکا ہے۔ یہ مجموعہ کلام اقبال اور مولوی میر حسن کے نام سے معنون کیا گیا ہے۔(۲۰۷)راقم الحروف کی کوشش کے باوجود یہ مجموعہ کلام دریافت نہیں ہو سکا۔ نمونۂ کلام ملاحظہ ہو:

کوئی پوچھے کہ کیا ہوتی ہے تقدیر۔                                وہ تھی جو پہلے تھی تدبیر             

اگر تدبیر ہو قاصر بہ تکمیل                          تو تقدیر بھی ہوتی ہے تغیر             (۲۰۸)

۲۰۷۔ طلعت نثار خواجہ، ’’مرے کالج کے ادیب اساتذہ‘‘ ، مقالہ برائے ایم۔ اے اردو، لاہور ،پنجاب یونیورسٹی، ص:۳۷۰

۲۰۸۔ ایضاً ،ص: ۳۷۲

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...