Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

تاریخ ادبیات سیالکوٹ |
Asian Research Index
تاریخ ادبیات سیالکوٹ

ضیاء محمد ضیاء
ARI Id

1688382102443_56116111

Access

Open/Free Access

Pages

211

ضیاء محمد ضیاء(۱۹۲۸ء۔پ)کا اصل نام ضیا محمد اور تخلص ضیاؔ کرتے تھے۔ آپ کنجاہ سے متصل ایک بستی قاسم آباد ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔۔ ۱۹۵۳ء میں آپ نے سرکاری ملازمت اختیار کر لی اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبرا پسرور میں بطور معلم السنہ شرقیہ تعینات ہوئے۔ اس کے بعد آپ مستقل طورپر پسرور میں اقامت پذیر ہو گئے۔(۷۶۲) آپ کے دوشعری مجموعے ’’نوائے شوق ‘‘اور ’’ارمغانِ عشق‘‘ شائع ہو چکے ہیں۔ ضیا اقبال کو روحانی مرشد اور فکری راہنما تسلیم کرتے ہیں۔انھیں غزل گوئی کے بجائے نظم نگاری پر زیادہ عبور حاصل ہے۔ قومی افکار، اخلاقی اقدار اور عشقِ حقیقی ان کی شاعری کا محور ہیں۔نمونہ کلام ملاحظہ ہو:

اے نقشِ گر ہستی ، اے صانع زیبائی

 

صنعت پہ تری حیراں ہے چشمِ تماشائی

 

خورشید و مہ و انجم آئینہ نما تیرے

 

مظہرِ تیری قدرت کا یہ گنبدِ مینائی

 

کثرت میں بھی دیکھا ہے جلوہ تری وحدت کا

 

ہے نقش دوئی باطل، حق ہے تری یکتائی

(۷۶۳)

۷۶۲۔ڈاکٹر سلطان محمود حسین، ’’تاریخ پسرور‘‘،ص:۲۵۴

۷۲۳۔ایضاً،ص:۲۵۵

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...