Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > تاریخ ادبیات سیالکوٹ > ایاز اصغر شاہینؔ

تاریخ ادبیات سیالکوٹ |
Asian Research Index
تاریخ ادبیات سیالکوٹ

ایاز اصغر شاہینؔ
ARI Id

1688382102443_56116129

Access

Open/Free Access

Pages

265

ایاز اصغر شاہینؔ(۱۹۴۳۰ء) ڈسکہ میں پیدا ہوئے ۔۱۹۶۶ء میں ایم۔ا ے اردو کیا اور ۱۹۸۳ء میں گورنمنٹ کالج شکر گڑھ میں اردو لیکچرا ر تعینات ہوئے۔ ادبی زندگی کا آغاز نویں جماعت سے ہوا۔ اصغر شاہین نے سیالکوٹ میں کئی طرحی اور غیر طرحی مشاعروں میں حصہ لیا۔ (۹۹۸) اور اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

ان کا شعری کلام مختلف ادبی رسائل وجرائد میں شائع ہوتا رہا۔ اب تک ان کا کوئی شعری مجموعہ طبع نہیں ہوا۔ شاہینؔ غزل اور نظم کے شاعر ہیں۔ ان کی شاعری میں تغزل کا عنصر نمایاں ہے۔ غزل ہو یا نظم، حمد ہو یا نعت، قطعہ ہو یار باعی ،قصیدہ ہو مرثیہ ہر صنف سخن میں وہ سوزِ دروں کو شامل کر کے اس فن پارے کو امر کر دیتے ہیں۔ ان کا ایک ادبی کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے قرآن مجید کے مختلف پاروں کا منظوم اردو ترجمہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بیـشتر احادیث اور متفرق آیات کا بھی منظوم ترجمہ کر کے اپنی قادر الکلامی کا ثبوت دیا ہے۔ ان کی شاعری کا اہم موضوع عشق حقیقی ہے۔ شاہین ؔکا نمونہ کلام ملاحظہ ہو:

نام سے ہے اس خدا کی ابتدا

 

7مہرباں بے حد رحیم اس کی ثنا

 

5بس خدا کی ذات ہے اس کے سوا

 

9کوئی ہو سکتا نہیں ہرگز اِلہٰ

 

1ہے میسر اس کو دائم زندگی

 

اونگھ نیند آتی نہیں اس کو کبھی

 

آسمانوں میں زمیں میں جو بھی ہے

 

;اس کی ملکیت میں ہے ہر ایک شے

(۹۹۹)

 

 

 

 

5فغاں ہے جستجو ہے بے کلی ہے

 

/یہی اپنی متاعِ زندگی ہے

 

1چھپے گا کس طرح رازِ محبت

 

5جبیں پر بھی نشان بندگی ہے

 

â۱۰۰۰)

۹۹۸۔شاہد محمود شاذ،’’ایاز اصغر شاہین‘‘،مشمولہ ’’الا بصار‘‘ ،ڈسکہ ،گورنمنٹ ڈگر ی کالج ‘‘،۲۰۰۳ء،ص:۳۲۹

۹۹۹۔ایضاً،ص:۳۳۰

۱۰۰۰۔ایضاً،ص:۳۳۱

 

 

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...