Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

تاریخ ادبیات سیالکوٹ |
Asian Research Index
تاریخ ادبیات سیالکوٹ

زاہدہؔ صدیقی
ARI Id

1688382102443_56116133

Access

Open/Free Access

Pages

274

                زاہدہؔ صدیقی(۱۹۴۷ء پ) کا قلمی نام زاہدہؔ ہے۔ آپ برہان پور پسرور میں پیدا ہوئیں۔ آپ معروف شاعر حفیظ صدیقی کی حقیقی بہن ہیں۔ آپ کا ابتدائی کلام ماہنامہ ’’تحریریں‘‘ میں چھپتا رہا۔ آپ ’’تحریریں‘‘ کی مدیر بھی رہیں۔ زاہدہؔ کے دو اردو شعری مجموعے ’’جاگتی آنکھوں کے خواب ‘‘اور ’’دعاؤں کا سائبان‘‘ شائع ہو چکے ہیں۔ اردو کے علاوہ آپ کے دو پنجابی شعری مجموعے بھی طبع ہو چکے ہیں۔(۱۰۳۷)

                زاہدہ صدیقی نے اپنی شاعری میں اپنی ذات کو عالمِ نسوانی کے ایک فرد کی علامت کی صورت میں پیش کیا ہے۔ ان کی شاعری اس لحاظ سے بہت خوشگوار ہے کہ انھوں نے اپنی ذات کو اپنے لیے مجلس نہیں بنایا بلکہ اس کی فصیلیں گرادی ہیں۔ اور اپنی شاعری کے ذریعے نوجوان شعرا کو تازہ ہوا اور کھلی دھوپ سے فیض ہو نے کا درس دیا ہے۔ رجائیت ،رومانیت اور عشقِ حقیقی زاہدہؔ کی شاعری کی خصوصیات ہیں ۔ ا س حوالے سے کچھ اشعار ملاحظہ ہوں:

ایک احساس

صبحِ اُمید کی جس کرن کے لیے

ہم سے پہلے بھی کچھ لوگ

تاریک راہوں پہ چلتے رہے

آج ہم بھی

انھی تیرہ و تار راہوں پر چلتے ہوئے

سوچتے ہیں

کہ شاید

کسی روز اپنا مقدر بنے

صبح اُمید کی وہ کرن

جو ابھی تک

نگاہوں سے مستور ہے(۱۰۳۸)

جاگتی آنکھوں کا خواب

زندگی

اک جاگتی آنکھوں کا خواب

خواب جو دیکھا نہ پہچانا گیا

ایک ساعت

آدمی کو اس کے ہونے کا یقین

دوسری ساعت

بکھر جائے فضاؤں میں کہیں

اک دریدہ لباس آوازِ جرس

جیسے اس کی کوئی منزل ہی نہیں (۱۰۳۹)

ترا خیال اُتارے دل و نظر کا غبار

 

ہر اک بجھی ہوئی صورت نکھر بھی سکتی ہے

 

ہیں لا علاج سبھی دکھ مگر ہے دل کو یقین

 

تری نگاہ سے قسمت سنور بھی سکتی ہے

 

قلوب مردہ تری رحمتوں سے زندہ ہے

 

ترے کرم سے ہر اک یاس مر بھی سکتی ہے

 (۱۰۴۰)

۱۰۳۷۔قاضی عطاء اﷲ ،’’شعرائے پسرور‘‘،ص:۷۸

۱۰۳۸۔زاہدہ صدیقی،’’جاگتی آنکھوں کا خواب‘‘،ص:۵۱

۱۰۳۹۔ایضاً،ص:۸۲

۱۰۴۰۔ایضاً،ص:۸۸

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...