Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

تاریخ ادبیات سیالکوٹ |
Asian Research Index
تاریخ ادبیات سیالکوٹ

محمد سعید
ARI Id

1688382102443_56116138

Access

Open/Free Access

Pages

294

                محمد سعید (۱۹۵۰ء ۔پ) سعیدؔ تخلص کرتے ہیں۔ آپ پسرور میں پیدا ہوئے۔ آپ معروف رومانوی شاعر فاخر ہریانوی کے بیٹے ہیں۔ (۱۱۲۹) شاعری میں اختر شیرانی اور فاخر ہریانوی کا اسلوب اختیار کیا ہے۔ حسن و عشق اور رومانیت ان کی شاعری کے اہم موضوعات ہیں۔ محاکات، منظر نگاری ، تمثال کاری اور لفظی تصویر کشی سعید کی شاعری کی اہم خوبیاں ہیں:

اے موجِ ہوا دامن میں لیے خوشبو کہاں سے آئی ہے

 

کیا زلف دوشیزہ کی پھر رات گئے لہرائی ہے

 

[اُلفت کے مسافر کی قسمت میں عیش کہاں آرام کہاں

 

آغاز گو اتنا اچھا ہو انجام شکستہ پائی ہے

 

_اے شام جدائی تو ہی بتا کیا چاند میرا مل جائے گا

 

سو بار فلک کے گُنبد سے فریاد میری ٹکرائی ہے

 

یہ سرو سا قد ، یہ گل سا بدن ،بجلی سی نظر ،غنچہ سا دہن

 

[تم ہو تو چمن کی رونق ہے تم ہو تو چمن آرائی ہے

 

â۱۱۳۰)       

۱۱۲۶۔رخشہ نسیم ،’’سیالکوٹ میں اردو شاعری ‘‘،ص:۴۸

۱۱۲۹۔ایضاً،ص:۵۶

۱۱۳۰۔ایضاً،ص:۵۷

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...