Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

تاریخ ادبیات سیالکوٹ |
Asian Research Index
تاریخ ادبیات سیالکوٹ

طاہر نظامی
ARI Id

1688382102443_56116139

Access

Open/Free Access

Pages

295

طاہر نظامی(۱۹۵۰ء۔پ) طاہرؔ تخلص کرتے ہیں۔ آپ پسرور میں پیدا ہوئے۔ آپ معروف شاعر خدا بخش مضطرؔنظامی کے بیٹے ہیں۔۱۹۸۲ء میں رائٹرز فورم سیالکوٹ نے آپ کو بہترین شاعر قرار دیا۔ (۱۱۳۱) آپ کی پہلی غزل ماہنامہ ’’حرم‘‘ لاہور میں اور پہلی نظم ’’اردو زبان‘‘ سرگودھا میں شائع ہوئی۔ طاہر کا شعری کلام ’’فنون‘‘،’’اوراق‘‘،’’ادبی دنیا‘‘ ،’’ادبِ لطیف‘‘،’’نیرنگ خیال‘‘،’’نیا دور‘ ‘،’’الفاظ‘‘ ،’’نقش‘‘ اور تحریریں میں شائع ہو چکا ہے۔ ’’بلا جواز‘‘ طاہر کا ایک غیر مطبوعہ شعری مجموعہ ہے۔ زیر ترتیب نمونہ کلام ملاحظہ فرمائیے:

چلوں تو پیچھے سے جیسے کوئی بلائے مجھے

 

جو مڑ کے دیکھوں تو کچھ بھی نظر نہ آئے مجھے

 

میں دشمنوں سے بھی ملتا ہوں دوستوں کی طرح

 

جسے یقین نہیں آتا وہ آزمائے مجھے

 

تری طلب نے جدا کر دیا ہے خود سے مجھے

 

میں کیا ہوں، کون ہوں، اتنا کوئی بتائے مجھے

 

â۱۱۳۲)

 

 

 

 

تتلیاں اڑ جائیں گی جب خوشبوؤں کے شہر کو

 

کانچ کا گلدان پھولوں سے سجتارہ جائے گا

 

â۱۱۳۳)

 

 

 

 

محبت سے تہی دامن بشر اچھا نہیں لگتا

 

مجھے سوکھا ہوا کوئی شجر اچھا نہیں لگتا

 

مجھے پردیس میں یارِ وطن بے چین رکھتی ہے

 

مگر جب گھر پلٹتا ہوں تو گھر اچھا نہیں لگتا

۱۱۳۴

۱۱۳۱۔راقم الحروف کا طاہر نظامی سے انٹر ویو،بمقام پسرور ،بتاریخ ۱۰ ستمبر ۲۰۱۰ء

۱۱۳۲۔ طاہر نظامی ،مسودہ ،’’بلا جواز ‘‘ ،ص:۳۱

۱۱۳۳۔ایضاً،ص:۳۷

۱۱۳۴۔ایضاً،ص:۳۹

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...