Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > تاریخ ادبیات سیالکوٹ > ڈاکٹر عادل صدیقی

تاریخ ادبیات سیالکوٹ |
Asian Research Index
تاریخ ادبیات سیالکوٹ

ڈاکٹر عادل صدیقی
ARI Id

1688382102443_56116140

Access

Open/Free Access

Pages

295

ڈاکٹر عادل صدیقی(۱۹۵۴ء پ) کا اصل نام محمد شبیر صدیقی ہے۔ آپ چوہان برہانپور پسرور میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۸۷ء میں بطور لیکچرار مرے کالج سیالکوٹ میں اپنے فرائض سنبھالے اور بعد میں پنجابی ادب میں پی ایچ ڈی کی۔ (۱۱۳۵) عادل صدیقی کی شاعری جدید رجحانات کی عکاس ہے۔ وہ اردو اور پنجابی میں بڑی مہارت سے شعر کہتے ہیں۔ اردو میں عادل صدیقی کا پہلا شعری مجموعہ ’’نوید موسم دل‘‘ شائع ہو چکا ہے۔ دوسرا شعری مجموعہ ’’غزل تم سے عبارت ہے‘‘ سنگت پبلی کیشنز لاہور نے ۲۰۰۷ء میں طبع کیا۔ حقیقت پسندی، امن و آتشی ، بھائی چارہ ،انسانی ہمدردی اور پیارو محبت عادل صدیقی کی اردو شاعری کے اہم موضوعات ہیں ۔نمونہ کلام ملاحظہ ہو:

جسم ہے پھول اگر، روح کو خوشبو سمجھو

 

بُو اڑی گل سے تو رنگت کے سوا کچھ بھی نہیں

 

â۱۱۳۶)

 

 

 

 

کاش پھر شاخِ تمنا پہ ثمر آجائے

 

;ختم ہو تیرہ شبی اور سحر آجائے

 

آبلے پا ؤں کے فریاد بلب ہیں عادل

 

اب تو خوشبو کا جہاں پیار نگر آجائے

 

â۱۱۳۷)

 

 

 

 

جب سے انسان نے رکھا ہے قدم دنیا میں

 

تب سے وابستہ ہوئے رنج و الم دنیا میں

 

پھول تقسیم کریں اپنے لیے خار چنیں

 

ایسے انساں نظر آتے ہیں کم دنیا میں

 

اپنے افعال سے دنیا ہے جہنم عادلؔ

 

اپنے کردار سے ملتی ہے ارم دنیا میں

 (۱۱۳۸)

 ۱۱۳۵۔راقم الحروف کا طاہر نظامی سے انٹر ویو، بمقام پسرور۱۰ ستمبر ۲۰۱۰ء

۱۱۳۶۔ڈاکٹر عادل صدیقی ،’’غزل تم سے عبارت‘‘،لاہورسنگت پبلی کیشنز، ۲۰۰۷ء،ص:۳۹

۱۱۳۷۔ایضاً،ص:۵۲

۱۱۳۸۔ایضاً،ص:۷۲

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...