Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

تاریخ ادبیات سیالکوٹ |
Asian Research Index
تاریخ ادبیات سیالکوٹ

محمد سرور
ARI Id

1688382102443_56116141

Access

Open/Free Access

Pages

296

محمد سرور (۱۹۵۷ء ۔پ) اصل نام اور سرورؔ تخلص کرتے ہیں۔ آپ پسرور کے قریب ایک گاؤں پنوانہ میں پیدا ہوئے ۔ آغا وفا ابدالی سرورؔ کے شاعری میں اُستاد تھے۔(۱۱۳۹) آپ کی شاعری میں آغا وفا ابدالی کا اسلوب اور انداز واضح طور پر نظر آتا ہے۔ آپ حقیقت پسند اور رجائی شاعر ہیں۔ رجائیت، قناعت ،امن اور موت سرور کی شاعری کے اہم موضوعات ہیں:

دنیا ہست وبود میں کوئی ضرر نہ ہو

 

انسانِ خواہشات کا پُتلا اگر نہ ہو

 

دست قضا کا کھیل جو نوعِ بشر نہ ہو

 

9افسانہ حیات کبھی مختصر نہ ہو

 

ممکن نہیں کہ طے ہو کبھی جادہ وفا

 

جب تک کسی کی یاد شریکِ سفر نہ ہو

 

پھوٹے گی ایک روز تو امید کی کرن

 

وہ رات کو ن سی ہے کہ جس کی سحر نہ ہو

 (۱۱۴۰)

۱۱۳۹۔’’محافظ‘‘(رسالہ)پسرور ،گورنمنٹ ڈگری کالج ۷۵، ۱۹۷۴ء، ص:۱۸۴

۱۱۴۰۔ایضاً،ص:۱۸۶

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...