Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

ارض اقبال آفاقیت کے آئینے میں |
Asian Research Index
ارض اقبال آفاقیت کے آئینے میں

پہلی بات
Authors

ARI Id

1688388584597_56116226

Access

Open/Free Access

Pages

06

    سیالکوٹ ایک تاریخی اور ادبی خطہ رہا ہے۔ اس کی تاریخ پانچ ہزار سال پر محیط ہے۔ سیالکوٹ تاریخی ، جغرافیائی ، ثقافتی،سماجی،تہذیبی،علمی اور ادبی لہاظ سے دوسرے عالمی ادبی شہروں سے کم نہیں۔سیالکوٹ کو اقبال و فیض کے مولد ہونے کا بھی لازوال فخر حاصل ہے۔ بقول گوپی چند نارنگ :
    ’’ بیسویں صدی کے اردو ادب کو سیالکوٹ کھا گیا نصف اوّل اقبال اور نصف دوم فیض‘‘۔
    سیالکوٹ کی مٹی بڑی زرخیز اور مردم خیز ہے ۔ سر زمینِ سیالکوٹ نے علم و ادب اور فنونِ لطیفہ کے میدانوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ داغ دہلوی اور اقبال کے کئی شاگرد سیالکوٹ کے رہنے والے تھے۔ اقبال و فیض کے علاوہ ارض اقبال میں متعدد مشاہیر پیدا ہوئے جن کے شعری و نثری سرمائے میں آ فاقی موضوعات ، اصناف اور اسالیب موجود ہیں۔ اس طرح خطہء سیالکوٹ کا تخلیقی ادب عالمی ادب کے ہم پلہ ہے۔ راقم الحروف نے اپنی تخلیق بعنوان’’ ارضِ اقبال ۔ آ فاقیت کے آ ئینے میں‘‘ سیالکوٹ سے منسلک مختلف شعرا و ادبا کی ادبی خدمات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لیا ہے۔ یہ تحقیقی وتنقیدی جائزہ ادبی خدمات کے علاوہ ادبی رجحانات، ادبی اصناف، اسالیب اور اقبال شناسی کے حوالے سے بھی ہے۔
     یہ تصنیف پندرہ مقالات پر مشتمل ہے ۔ جس میں حوالہ جات ، حواشی اور تعلیقات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ یہ مقالات ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ،پاکستان کے منظور شدہ ریسرچ جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں۔
 ڈاکٹر نصیر احمد اسد
سیالکوٹ، پنجاب، پاکستان

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...