Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

ارض اقبال آفاقیت کے آئینے میں |
Asian Research Index
ارض اقبال آفاقیت کے آئینے میں

چند باتیں
Authors

ARI Id

1688388584597_56116227

Access

Open/Free Access

Pages

07

ڈاکٹر نصیر احمد اسد کی تصنیف ’’ارضِ اقبال آ فاقیت کے آ ئینے میں‘‘تحقیقی و تنقیدی دونوں پہلو لیے ہوئے ہے۔ تقابلی مطالعے ، اسلوبیاتی جائزے،تجزیے اور دیگر تحقیقی موضوعات جہاں اُردو ادب کے منظر نامے کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں، وہاں دوسری زبانوں کے منتخب موضوعات پر سیر حاصل گفتگو سے اردو زبان و ادب کو ایک معنوی وسعت عطا کرتے ہیں۔ سارے مضامین اپنی نوعیت میں تنقیدی ہوتے ہوئے بھی تحقیقی ہیں۔
     یہ جو کہا جاتا ہےکہ ’’ہر نقاد کے لئے ضروری ہے کہ اس کے اندر ایک محقق بھی ہو،اور ہر محقق کے اندر ایک نقاد ہو‘‘، یہ بات ڈاکٹر نصیر احمد اسد پر پوری اترتی ہے۔ان کے مضامین میں یہ دونوں ذائقے موجود ہیں اور اس خوبصورتی کے ساتھ کہ یہ احساس نہیں ہوتا کہ تنقید کہاں رک کر تحقیق میں اور تحقیق تنقید میں بدل جاتی ہے۔
    ان کی تحریر میں تحقیقی اور تنقیدی دونوں کے اسالیب کا امتزاج موجود ہے ۔اپنے موضوعات کے تنوع کی وجہ سے یہ تخلیق اُردو قاری کے لیے بڑی معنوی و فکری وسعت لیے ہوئے ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس گوندل
ماہر لسانیات ،ڈین فیکلٹی آف آ رٹس اینڈ ہیومینیٹیز ،
 یونیورسٹی آ ف سرگودھا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...