Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

ارض اقبال آفاقیت کے آئینے میں |
Asian Research Index
ارض اقبال آفاقیت کے آئینے میں

حرف آغاز
Authors

ARI Id

1688388584597_56116228

Access

Open/Free Access

Pages

08

ڈاکٹر نصیر احمد اسد کی تصنیف’’ ارضِ اقبال آ فاقیت کے آ ئینے میں‘‘ کے مقالات جہاں ان کے تحقیقی ذوق کے آ ئینہ دار ہیں وہیں ان کی تنقیدی بصیرت کے بھی گواہ ہیں۔ انہوں نے بنیادی مآخذ سے استفادہ کرتے ہوئے زیر نظر موضوعات کا نہایت تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا ہے ۔
     ایک بہت بڑی خوبی جو ان مضامین میں از اوّل تا آ خر موجود ہے وہ یہ کہ اُنہوں نے محض مشاہیر ادب و تحقیق کی آ را اور فیصلوں کو نقل نہیں کیا بلکہ اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔ ان کا یہ طالب علمانہ انداز ان کے ان مضامین کو انفرادی رنگ کا حامل بناتا ہے۔ تاہم یہ کم خوبی کی بات نہیں کہ زیر نظر موضوع پر ریسرچ سکالرز کا اپنا نقطہ نظر سامنے آ تا ہے۔ان مضامین میں حواشی ،حوالہ جات اور تعلیقات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مواد ، زبان و بیان اور پیش کش کے اعتبار سے یہ مضامین لائق مطالعہ اور قابلِ تحسین ہیں ۔
    تحقیقی وتنقیدی دنیا میں ڈاکٹر نصیر احمد اسد پہلی بار ’’ارضِ اقبال آفاقیت کے آ ئینے میں‘‘ کے ساتھ داخل ہو رہا ہے۔ ان کی یہ تازہ کاری،ذوق و شوق اور سعی و کاوش خوش آئند ہے۔ان کے علمی انہماک اور وفور شوق کے باعث امید کی جا سکتی ہے کہ وہ آ ئندہ میدان ادب و تحقیق میں اپنے کام کے معیار کو مزید بلندیوں سے ہم کنار کریں گے۔
ڈاکٹر یوسف خشک
چئیر مین اکادمی ادبیات اسلام آباد ، پاکستان

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...