Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

ارض اقبال آفاقیت کے آئینے میں |
Asian Research Index
ارض اقبال آفاقیت کے آئینے میں

حرف تمنا
Authors

ARI Id

1688388584597_56116229

Access

Open/Free Access

Pages

09

’’ارضِ اقبال آ فاقیت کے آ ئینے میں‘‘ڈاکٹر نصیر احمد اسد کے تحقیقی وتنقیدی مضامین کا اولین تخلیقی مجموعہ ہے ۔اسے ابتدائی کاوش کے نقطہء نظر ہی سے دیکھتے ہیں تو ان کی محنت و لگن اور ادبی ذوق و شوق کی داد دینی پڑتی ہے کہ انہوں نے جس تن دہی سے اس کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات پورے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ خوب سے خوب کرنے کی جستجو ان کی فطرتِ ثانیہ ہے۔
    اس کام کے حوالے سے ایک بات خاص طور پر یہ محسوس ہوئی کہ ان میں سیکھنے کا رویّہ قابل رشک حد تک پایا جاتا ہے اور وہ اپنے آ پ کو بہت کچھ سمجھنے کے خبط سے پاک ہیں اوریہ صرف ادب ہی سے خاص نہیں بلکہ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو ترقی کی بنیاد یہی رویہ ہے۔چنانچہ جس انداز سے وہ سفر شوق طے کر رہے ہیں امید ہے کہ ایک دن یہ نام ادبی حوالہ ہو گا۔
    ان کے مقالات میں تنقیدی اور تقابلی مطالعہ اپنے تہذیبی و ثقافتی پس منظر سے اُبھرتا ہےاور وہ افراد اور رویّوں ہر دو میں اشتراکات اور اختلافات اور مستقبل کے امکانات کو اپنی روایت  میں شناخت کرتے اور قدر کا تعیّن کرتے ہیں۔

ڈاکٹر سید عامر سہیل
چئیر مین شعبہ اردو ، اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...