Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں |
حسنِ ادب
اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں

علی اکبر ناطق۔۔۔ سوانح و تخلیقات
ARI Id

1688708340819_56116247

Access

Open/Free Access

Pages

۹۔۴۲

علی اکبر ناطق۔۔۔سوانح و تخلیقات

                علی اکبر ناطق پاکستانی ناول نگار ،افسانہ نگار، شاعر اور نقاد ہیں۔عصری اردو ادب میں ’علی اکبر ناطق‘‘ ان شخصیات میں نمایاں مقام رکھتے ہیں جو پچھلی دہائی میں اردو ادب کے افق پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ادب کی بہت ساری جہتوں میں مصنف  مذکور نے اپنی قسمت آزمائی ہے اور وہ اس میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔شاعری ،ناول نگاری،افسانہ نگاری اور تنقید مصنف کے اہم میدان ہیں شاعری میں ان کی پانچ کتابیں ہیں’’سبز بستیوں کے غزال ‘‘غزلیات کا مجموعہ جبکہ’’ بے یقین بستیوں میں‘‘،’’یاقوت کے ورق ‘‘،’’سر منڈل کا راجہ ‘‘،’’ریشم بننا کھیل نہیں‘‘ ان منظومات کے مجموعے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنے ادبی سفر میں ایک اور کتاب کا اضافہ کیا ہے جس کا نام’’سفیر لیلی‘‘ہے ،اس میں نظمیں اور غزلیں دونو ں شامل ہیں’’ریشم بننا کھیل نہیں‘‘ کتاب میں مصنف مذکور نے اپنی تینوں کتابوں (نظموں) کے مجموعے کو ایک ہی جلد میں شائع کروایا ہے جو سانجھ پبلی کیشنز سے 2019 ء میں شائع ہوئی۔تینوں مجموعوں کے دیباچے بھی اس کتاب  میں ایک ساتھ شائع کیے گئے ہیں اس کے علاوہ دو افسانوی مجموعے اور ناول نگاری میں ناطق کے ناول’’نولکھی کوٹھی ‘‘اور ’’کماری والا‘‘ ادبی دنیا میں اپنا مقامپیدا کر چکے ہیں۔محمد حسین آزاد کا مرقع لکھنے کے ساتھ ساتھ تنقید پر بھی ایک کتاب ’’ہئیت شعر ‘‘شائع ہو چکی ہے ۔مصنف کی کچھ کتابیں ابھی غیر مطبوعہ ہیں۔ہر وہ مصنف جو ادب کی مختلف اصناف پر کام کر چکا ہو اور صفِ اول کا ادیب جانا جائے تو اس کی ادبی جہات کا مطالعہ اپنی جگہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...