Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں |
حسنِ ادب
اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں

ادب میں دلچسپی
ARI Id

1688708340819_56116255

Access

Open/Free Access

ادب میں دلچسپی

                ناطق کو بچپن ہی سے ادب میں گہری دلچسپی تھی بتاتے ہیں کہ وہ میٹرک تک نصاب کی کتا بیں نہیں پڑھا کرتے تھے بلکہ دوسری کتابو ں کو پڑھنے اور گھر کے پاس سکول کی لائبریری جانے میں زیادہ دلچسپی تھی اور بقول ان کے انھوں نے بچپن میں ہی ایسی کتا بیں پڑھ رکھی تھیں جن میں کسی کوکم ہی گہری دلچسپی ہو سکتی ہے مثلاً ’’داستان امیر حمزہ‘‘’’الف لیلا‘‘ یہ کتابیں وہ بچپن میں ہی پڑھ چکے تھے اور ان میں سے بہت سے صفحات ان کو زبانی یاد بھی تھے ایک دلچسپ واقعہ جس کاذکر کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں :

’’آب حیات کتاب جب میں نے پڑھی تو وہ مجھے ایسے ماحول اور کلچر میں لے گئی کہ وہ کتاب میں نے تقریباًچالیس دفعہ پڑھی ہوگی جب بھی پڑھتا ہوں تو ایک نیا لطف آتا ہے۔میں نے سوچا کہ شاعر ایسے ہوتے ہیں یہ تو بہت اچھے لوگ ہیں اور ان کی حرکتیں  بھی مجھے راس آئیں اس میں جتنے شاعر تھے میرے لیے خاص طور پر ان دنوں وہاں مجھے انشاء جی بہت بھائے جس طرح مولوی آزاد صاحب نے مصحفی ساتھ ان کی مبالغہ آرائی کروائی ہے۔بچپن میں ایک بندے کو ہیرو کی طرح سمجھ لیا جاتا ہے میرے لیے مصحفی ان دنوں ولن تھا مولوی آزاد نے ان کو ولن بنا کررکھ دیا تھا۔اب ہوش آیا توپتا چلا مولوی آزاد کیسے کھیل کھیلتے تھے۔(2)

                کتابوں سے دلچسپی ان کی نہ صرف ادب سے راہیں ہموار کرتی گئی بلکہ ادبی دنیا میں ممتاز لکھاری کے طور پر پہچان کا باعث بنی۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...