Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں |
حسنِ ادب
اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں

ملازمت
ARI Id

1688708340819_56116256

Access

Open/Free Access

ملازمت

                ناطق بچپن ہی سے بہت محنتی تھے اس لیے سکول سے واپس آنے کے بعد اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ کھیتوں میں کام کیا کرتے تھے۔ناطق نے’’اے ایس آئی‘‘ اور اس کے بعد ’’سیکنڈ لیفٹنٹ‘‘ کے لیے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا دونوں جگہ ہی ٹریننگ کو ادھورا چھوڑ دیاکیوں کہ ان کی طبیعت مطمئن نہ ہوسکی۔ایک پرائیویٹ کمپنی میں بطور سپر وائزر کام کیا لیکن اسے بھی چار سال کے بعد چھوڑ دیا۔

                انہوں نے جب اپنے ابا جان سے باہر کے ممالک کی ثقافت کے بارے میں سنا توخود بھی وہاں چلے گئے۔وہاں محنت مزدوری کی ،پیٹ پالنے کی غرض سے چھوٹے سے چھوٹا کام کرنے میں بھی عار محسوس نہیں کی۔ انہوں نے وہاں لوگوں کے اونٹ بھی چرائے ،کھجور ڈھونے کاکام بھی کرتے رہے لیکن جیسا ان کی طبیعت میں ہی پایا جاتا ہے کہ کسی بھی کام میں مستقل مزاج نہ رہے وہاں سے بھی سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر پاکستان واپس آن بسے اور یہاں آکے دوبارہ معماری کا کام شروع کردیا۔ ناطق نے ایک شاپ کے انچارج ہونے سے لے کر معلم کے تمام فرائض ادا کیے۔معماری کے کام کو خیر آباد کرنے کے بعد جو کام شروع کیا وہ ایک بک شاپ کے انچارج کا تھا۔

                انہوں نے 2006ء میں ’’اکادمی ادبیات اسلام آباد‘‘میں بطور انچارج خدمات سر انجام دیں۔2006 ء سے لے کر2009ء یعنی تین سال تک وہاں ادب کی خدمت کی۔ 2009ء میں اکادمی ادبیات اسلام آبادسے کام چھوڑ کر’’فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن‘‘ میں نوکری کی۔ وہاں خوب محنت اور دل جمعی سے کام کیا مگر کچھ سال کی ملازمت کے بعد ہی اس نوکری کو بھی خیرآباد کہہ دیا اور’’مقتدرہ قومی زبان ‘‘میں ملازمت اختیار کی اور اپنے اندر چھپی لکھاری کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا اور اپنی علمی ادبی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔

                2013 ء تک اس ادارے سے منسلک رہے اور پھر واپس فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن میں چلے گئے۔اپنی ذہنی تسکین وراحت کے لیے 2012ء سے2016ء تک اسوہ کالج اسلام آباد میں معلم کے فرائض انجام دیے اس کے بعد اسلام آباد کو بھی چھوڑکر لاہور کی طرف رخ کیا۔جہاں’’یونیورسٹی آف لاہور‘‘میں بحیثیت معلم اپنے فرائض سر انجام دیے اس کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور لاہور منہاج یونیورسٹی سے ایم فل اردو کی ڈگری مکمل کی۔2019ء میں ناطق نے یونیورسٹی آف لاہور سے بھی ملازمت کو خیر آباد کہہ دیا۔ان کی ملازمت کے اس سلسلے کو دیکھتے ہوئے ایسامحسوس ہوتا ہے کہ انھیں بس سیکھنے کا جنون تھا۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...