Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں |
حسنِ ادب
اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں

سرمنڈل کا راجہ
ARI Id

1688708340819_56116264

Access

Open/Free Access

سرمنڈل کاراجہ

                سرمنڈل کا راجہ ناطق کی نظموں کا تیسرا مجموعہ ہے۔اس کتاب کو پڑھنے کے بعد قاری کے دل میں جو تاثر رہ جاتا ہے وہ کچھ ایسا ہے کہ جب وہ اپنی ایک نظم کے بعد دوسری نظم لکھتے ہیں تو گویا ایک منزل پالی اور دوسری منزل کی طرف گامزن ہوجاتے ہیں۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کوئی فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں ایک ایسا قلعہ ایک ایسا پہاڑ سر کر لینا چاہتے ہیں جس کی بلندی تک پہنچتے پہنچتے خود ناطق راستے میں آنے والی ہر مشکل کو بھی جیسے خوش دلی سے سراہ رہے ہوں۔ سرمنڈل کا راجہ میں وہ دیسی رنگ ڈھنگ کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔نظمیں پڑھتے ہوئے قاری کو  پنجاب کی مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو بھی محسوس ہوتی ہے۔یقین سے باہر لگتی ہے یہ بات کہ ایک شاعر نے پنجاب کا ایسا رنگ تخلیق کیا ہے۔اس پر زیف شاہ اظہار خیال کرتے ہوئے لکھتے ہیں :

’’ناطق کی نظم کا بیج مٹی میں ضرور ہوتا ہے لیکن نظم اوپر اور اوپر اٹھتے اٹھتے جاودانی آسمانوں کی وسعتوں سے ہم آہنگ ہوکر آفاقی اسطورہ بن جاتی ہے جسے آپ غیر فانی اساطیر کے پہلو میں دیکھ سکتے ہیں۔‘ ‘(6)

                کتاب قاری پر ایک خوشگوار تاثر چھوڑ جاتی ہے۔پنجاب سے محبت اس کی مٹی کی خوشبو کے ساتھ ساتھ قاری خود کو پنجاب میں چلتا پھرتا محسوس کرتا ہے۔وہ کوئی فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کتاب کے پڑھنے پر قاری کے دل و دماغ میں یہ بات نقش ہو جاتی ہے۔

ریشم بننا کھیل نہیں

                ناطق کی نظموں کے مجموعہ کو سانجھ پبلی کیشنز لاہور نے 2019ء میں ’’ریشم بننا کھیل نہیں‘‘ کے نام سے شائع کیا۔تینوں کتابوں کے دیباچے بھی اس مجموعہ میں شامل ہیں۔یہ مجموعہ قارئین کیلئے ایک نادر تحفہ ثابت ہوا،الگ الگ مجموعوں کو پڑھنے کی بجائے سارا متن ایک ہی مجموعہ میں قارئین کی دلچسپی کو دوبالا کرنے کیلئے شائع کیا گیا۔یقیناًیہ ایک عمد ہ کاوش ہے۔فہمیدہ ریاض لکھتی ہیں کہ:

’’علی اکبر جواں سال ہے اور ایوان ادب میں  دلربا شان سے داخل ہوا ہے۔اس کا بے خوف  مشاہدہ ادب کیلئے مسرت کی نوید ہے اس کی شاعری  میں بھڑکتے ہوئے شعلے چہاراطراف کو خاکستر کرتے نظر آتے ہیں۔‘‘(7)

                ریشم بننا کھل نہیںایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی ایک ایک نظم سے یہ ریشم بنا ہے۔تینو ں کتب کو ایک ہی جلدمیںلے آنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ قاری کے لئے مسرت کی گھڑی ہے کہ اسے ناطق کی شاعری کو  ایک ساتھ پڑھنے کا موقع ملا۔ یقیناً یہ ایک عمدہ کاوش ہے۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...