Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں |
حسنِ ادب
اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں

شاہ محمد کا ٹانگا
ARI Id

1688708340819_56116270

Access

Open/Free Access

شاہ محمد کا ٹانگہ

                ناطق کا یہ دوسرا افسانوی مجموعہ سانجھ پبلی کیشنز لاہور نے 2017ء میں شائع کیا ،اس میں کل 14 افسانے موجود ہیں اور یہ 152 صفحات پر مشتمل کتاب ہے۔وہ پنجاب کی زرخیز  سرزمین کا باشندہ ہے اس لیے اس کی شاعری اور نثر دونوں میں پنجاب کا رنگ غالب نظر آتا ہے۔افسانوں میں بھی انہوں نے اپنے اسی رنگ کو برقرا ر رکھا ہے۔جس میں پنجاب کی ثقافت، بودوباش اور رہن سہن کو بہت ہی عمدگی سے بیان کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی جہاں بسر کی ہے وہاں کی ہی کہانیاں لکھتا ہوں ،وہ کہانیاں لکھتا ہوں جو میں نے خود اپنی آنکھوں سے جواں اور بوڑھی ہوتی دیکھی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میں یہ کہانیاں ان لوگوں کی نذر کروں  جو ان کو سمجھتے ہیں اور جو دل کی بستیاں بساتے ہیں۔علی اکبر ناطق اپنے افسانوں کے بارے میں کہتے ہیں کہ:

اپنے افسانوں کے متعلق صرف اتناکہنا چاہتا ہوں کہ میں نے کسی بھی قسم کے فلسفے یا نظریے سے قطع نظر ،فقط حقیقی زندگی کی چلتی پھرتی تصویریں بنانے کی کوشش کی ہے۔‘‘(14)

                ان کا کہنا ہے کہ جہاں وہ رہتے ہیں جیسے بھی حالات ہوں اسے وہ لکھتے ہیں اور پنجاب کا رنگ غالب آتا ہے اگر وہ شہروں کا رخ کریں گے تو وہ اس کو بھی اپنی کہانیوں کا حصہ بنائیں گے اور یہ افسانے ان کی زندگی کے وہ واقعات ہیں جن کو انہوں نے معاشرے میں محسوس کیا ،دیکھا اور پھر لکھا ہے۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...