Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں |
حسنِ ادب
اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں

فقیر بستی میں تھا
ARI Id

1688708340819_56116271

Access

Open/Free Access

فقیر بستی میں تھا

                ناطق نے ایم فل اردو منہاج یونیورسٹی لاہور سے کیا اور ان کا مقالہ محمد حسین آزاد پر تھا۔ اسی مقالہ کو انہوں نے دوبارہ تھوڑا تبدیل کرکے ایک نئے نام سے شائع کروایا یعنی فقیر بستی میں تھا یہ ایک سوانحی ناول ہے جسے انہوں نے اپنی تخلیقی مہارت کے ذریعے ایک نیا روپ دیا۔ ’’فقیر بستی میں تھا‘‘عکس پبلی کیشنز لاہور نے 2019ء میں چھاپا۔ناطق نے نہایت خوبصورتی سے اس کتاب کو 45 حصوں میں تقسیم کیا ہے اور اپنے ہر ایک عنوان میں آزادزندگی کا پہلو بیان کیا گیا ہے۔کتاب کا انتساب آغا سلمان باقر کے نام لکھاہے۔کتاب نہایت مہارت سے لکھی گئی ہے پڑھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ لکھنے کیلئے کہاں کہاں کی خاک چھانی گئی ہوگی۔انہوں نے  آزاد کی شخصیت کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے ۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ناطق کی طرح قاری بھی کتاب پڑھ کر آزاد کا عاشق بن جائے گا۔اس ضمن میں شہناز نقوی لکھتی ہیں :

’’مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میں کوئی seasonsدیکھ رہی ہوں ، عمدہ طرز بیان کو پڑھنے والا بھی مولانا آزاد کے ساتھ ساتھ خود کو محسوس کرنے لگتا ہے۔کتاب کا اسلوب اتنا پرکشش ہے کہ قاری کو کہیں بھی بوجھل پن محسوس نہیں ہوتا ورنہ تحقیقی کتب پڑھناذرا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔‘‘(15)

                انہوں نے آزادکی  زندگی کو اس طرح لکھا کہ قاری بھی آزاد کا دیوانہ ہوجائے ناطق نے خود بھی آزاد کی کتاب جب آب حیات پڑھی تھی تو بار بار اس کتاب کو تقریباً چالیس مرتبہ پڑھا،اسی لیے ایم فل اردو میں اس عنوان پہ مقالہ تحریر کرنے کا فیصلہ کیا۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...