Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں |
حسنِ ادب
اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں

تنقید نگاری
ARI Id

1688708340819_56116274

Access

Open/Free Access

تنقید نگاری

                 تنقید کے میدان میں بھی مصنف مذکور نے اپنا لوہا منوایا اور ایک کتاب لکھی جس کا نام ’’ہیئت شعر‘‘ہے۔یہ کتاب اقبال کی جمالیاتی ساخت اور ان کی سوچ کے اعتبارسے فکری نا م پر بحث کی کتاب ہے۔2016ء میں یہ کتاب اسوہ کالج اسلام آباد سے چھپی اس کتاب کے 224 صفحات ہیں اور اسے 9 حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔ اقبال کے فن پر یہ کتاب نہایت اہمیت کی حامل ہے۔اس کتاب کے بارے میں ناصر عباس نیر لکھتے ہیں کہ:

’’ایک سطح پر ان کی تنقید ،اس تخلیقی طریق کار کی وضاحت محسوس ہوتی ہے۔جسے ان کی نظم اور فکشن میں برتا گیا ہے،دوسری سطح پر اقبال کی شاعری کا فنی مطالعہ ایک نئی سطح پر کرتی ہے اور اقبال کی شاعری کو آئیڈیالوجیائی بیانیوں سے آزاد کراتی محسوس ہوتی ہے۔ تیسری سطح پر جدید شاعری کی تحسین و تفہیم کا پیمانہ مہیا کرتی ہے۔ ‘‘(18)

                تنقید کے میدان میں بھی مصنف کا پہلا قدم کامیاب رہا اور ان کی کاوش کو سراہا گیا۔اس کتاب میں انہوں نے اقبال کی جمالیاتی ساخت اور ان کی شاعری کا ان کی سوچ کے اعتبار سے فکری جائزہ پیش کیا ہے۔انہوں نے ایک نئی سطح پراقبال کی شاعری کا جائزہ پیش کرکے اسے قابل تحسین کے پیمانہ سے متعارف کروایا ہے۔یقیناً یہ ناطق کے فن کی ایک عمدہ کاوش ہے۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...