Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں |
حسنِ ادب
اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں

مقصدِ حیات
ARI Id

1688708340819_56116311

Access

Open/Free Access

مقصد حیات

                ہم جو بھی پڑھتے ہیں اس سے متاثر ضرور ہوتے ہیں۔اسی طرح ناول نگار بھی کسی زندگی کی عکاسی کرتاہے اور جس زندگی کی عکاسی کر رہا ہوتا ہے وہ مقصد سے خالی نہیں ہوتی۔ناول نگار قاری کیاحساسات کے بارے میں آگاہ ہوتا ہے۔اس لیے وہ انسانی نفسیات کو سمجھتے ہوئے ایک کہانی تخلیق کرتا ہے۔ایک استاد کی طرح اپنی بات کو قاری کے ذہن تک پہنچانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہوتا ہے کہ ایک خاص قسم کا فلسفہ اس کے ذہن میں زبردستی ڈالا جاتا ہے۔

                ناول نگار نے بھی ایک مقصدی کہانی لکھی ہے۔ وہ اپنی اس کہانی کے ذریعے ہمیں کرپشن اور ملک سے غداری کرنے والوں کو بینقاب کررہے ہیں۔وہ سیکس انڈسٹری کی ایک واضح تصویر اور اس کے نتائج کو ہمارے سامنے پیش کررہے ہیں جوکہ ایک عمدہ قدم ہے۔یقیناًنو لکھی کوٹھی کے بعد ناطق کا یہ دوسرا انتہائی شاندار ناول ہے جو یاد رکھے جانے کے قابل ہوگا۔ہر موڑ قاری کو ایک نئی راہ سے متعارف کروارہا ہے شوبز کی دنیا ایک جھانسہ ہے۔ہمارے معاشرے میں چلتے پھرتے لوگوں کے بارے میں خلاصہ کیاگیا ہے۔جائیداد کا لالچ تو ایک الگ بات ،اس پہ نسل در نسل بات پر اس طرح مٹی ڈال دی جاتی ہے کہ وہ ایک معمہ بن جائے اور حل نہ ہوپائے۔ناطق نے بہت ہی جانب داری کا مظاہرہ کیا ہے اور محسوسات کے مطابق ایک مقصدی کہانی لکھی ہے۔

 

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...