Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں |
حسنِ ادب
اردو ناول میں پسماندگی کا رجحان: نولکھی کوٹھی اور کماری والا کے تناظر میں

پسماندگی کے مظاہر
ARI Id

1688708340819_56116312

Access

Open/Free Access

پس ماندگی کے مظاہر

                ’’کماری والا‘‘میں مصنف نے دیہی علاقے سے کہانی کا آغاز کیا۔وہاں کا ماحول ، ثقافت ،سادگی اور غربت و افلاس کی زندگی گزارتے ہوئے لوگوں کی مجبوریاں بیان کی ہیں لیکن یہ ناول کب ان باتوں سے ان پیچیدہ حالات کی طرف رخ کر لیتا ہے جہاں زندگی خودہی مجبوری لگنے لگتی ہے۔ملکی حالات ہوں ،دیہاتی زندگی ہو،شوبز نس کی چمکتی دنیا ہو ،سیاسی ایجنڈا ہو یا پھر مذہبی تکرارناطق نے ہر ایک کو اپنا موضوع بنایا اور ناول کے ذریعے معاشرے کے سامنے معاشرے ہی کی پس ماندگیوں کو عیاں کیا یقینا اس کے پاس الفاظ کا ذخیرہ ہے، انھیں تخیل پرعبور حاصل ہے۔وہ اپنے قلم کی طاقت سے حقیقت کے قریب کہانیاں لکھتے ہیں۔ان کی سوچ میں جیسے قاری کا نقشہ ابھرتا ہے اور معاشرے کا عمیق اور غائر مطالعہ کرنے کے بعد وہ بالکل قاری کو محسوس کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ انسان بعض اوقات ایک وقت میں کئی زندگیاں گزار رہا ہوتا ہے۔ایک پہ بہر حال وہ پردہ رکھتا ہیاور اس پردیکے پیچھے چھپی زندگی ہی آہستہ آہستہ اس پر زندگی کا گھیرا تنگ کر دیتی ہے۔

                اس نے کرداروں کی ایک ایسی بستی بسا رکھی ہیجو محسوس ہوتا ہے کہ مکالمے یا منظر نگاری کی وجہ سے نہیں بلکہ کرداروں کی وجہ سے کہانی پروان چڑھ رہی ہے۔وہ معاشرے میں رہتا ہوا ایک عام سا انسان ہوتا ہے اور اپنی زندگی کے تجربا ت کو بیان کرتا چلا جاتاہے۔وہ اردو ادب میں ایک بہت ہی اعلیٰ اضافہ ہیں اس ناول نے انھیں اردو ادب کے ادیبوں میں شمار کردیا ہے۔کماری والا کی تخلیق مصنف کی ایک منفرد کاوش ہے اس منفرد تخلیقی فن کار ی نے انھیں ایک نئی پہچان دی ہے  لفظوں میں چھپے ان کے مطلب اپنے اندر سمندر جیسی وسعت رکھتے ہیں۔ایک ایسا گہرا سمندر جس کی تہہ میں بے شمار موتی چھپے ہیں۔وہ دور عصر کے منفرد لکھاری ہیں۔ناول میں جن پس ماندگیوں کا ذکر کیا گیا ہے اب ان کا فکری جائزہ پیش کیا جا رہا ہے۔

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...