Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

فرخندہ رضوی (شاعری اور شخصیت) |
حسنِ ادب
فرخندہ رضوی (شاعری اور شخصیت)

پیش لفظ
ARI Id

1688708425998_56116522

Access

Open/Free Access

Pages

۵

پیش لفظ
عزت مآب اللہ تبارک و تعالیٰ کا لاکھ مرتبہ شکر اور محبوب خدا حضرت محمدﷺ پر کروڑوں درود و سلام ۔ میرے شوہر( نواز بیگ) کی محبتوں، مہربانیوں اور تعاون کا فیض ہے کہ میرا مقالہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔ (الحمد اللہ )۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ میرے شوہر کا سایہ مجھ پر اور میرے بچوں پر ہمیشہ قائم رہے(امین)۔
استادِ محترم ڈاکٹر فرتاش سید(مرحوم) کی سپاس گزار ہوں جنھوں نے برطانوی لیڈی فرخندہ رضوی (جو پاکستان کی دختر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں) سے میرا ٹیلی فونک رابطہ کرایا۔ وقت نے انھیں مہلت نہ دی کہ وہ بطور نگران مقالہ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائے۔
بعد ازاں میں اپنے نگران مقالہ ڈاکٹر مشتاق عادل کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنھوں نے مقالہ کے تمام مراحل میں محبت اور شفقت سے ہر ممکن مدد و رہنمائی کی اور تعاون فراہم کیا۔ بلاشبہ ان کا شفقت بھرا لب و لہجہ مدبرانہ گفتگو اور حوصلہ افزائی چند ایسے عناصر ہیں جو مجھ ناچیز کے مقالہ کو تکمیل کے مراحل تک پہنچانے میں ممد و معاون ثابت ہوئے۔میں اپنی معاون نگران میڈم ماریہ بلال ، ڈاکٹر عامر اقبال، ڈاکٹر یوسف اعوان، ڈاکٹر یاسمین اور شعبہ اردو کے دیگر اساتذہ کرام کی بھی ممنون ہوں کہ جنھوں نے کمالِ محبت و شفقت سے تدریسی عمل کے دوران مخلصانہ رہنمائی کے ذریعے بھرپور معاونت کی۔
میں محترمہ فرخندہ رضوی کے حسنِ تعاون کا تہ ِدل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے ہر بار میرے ٹیلی پر رابطہ کرنے پر فوری جواب دیا اور قدم قدم پر میری رہنمائی فرمائی اور مواد کی فراہمی میں فراخ دلی کا مظاہرہ کیا۔ عائشہ راٹھور جنھوں نے مجھ سے پہلے فرخندہ رضوی پر تحقیقی مقالہ لکھا ، کی بہت شکر گزار ہوں کہ انھوں نے کتب کی فراہمی اور رہنمائی سے نوازا اور بھرپور تعاون فرمایا۔
اپنے سکول کی ہیڈ ٹیچر صائمہ مختار کے ساتھ ساتھ عظمیٰ ریاض، سلمیٰ رزاق اور بشریٰ پروین کی محبتوں اور تعاون کو بھلایا نہ جا سکے گا۔ان سب کے لیے ڈھیروں دعائیں ۔ اللہ پاک انھیں ہمیشہ خوش و خرم اور آباد رکھے۔
میں اپنے تمام ہم جماعتوں کی بالخصوص اور ثوبیہ رحمت، صفیہ بوٹا اور نگینہ نذیر کی محبتوں کی مقروض ہوں ۔ اللہ پاک سب پر اپنی رحمتوں کے دروازے کھلے رکھے۔
میں خصوصی طور پر اپنی زندگی کے ہم سفر کی محبتوں کی مقروض ہوں کیوں کہ میرا تعلق پٹھان فیملی سے ہے اور اپنے خاندان کی پڑھی لکھی عورت ہونے کا اعزاز بھی میرے شوہر کی نظرِ کرم کا اعجاز ہے۔ وگرنہ ہمارے خاندان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کا کوئی رجحان نہیںہے۔ لیکن میرے شوہر نے میرے اس شوق کو تکمیل تک پہنچانے میں میری بھرپور مدد کی۔ اللہ پاک تا حیات میرے ہم سفر کا سایہ سر پر سلامت رکھے (آمین)۔
میں اپنی پیاری بہنوں عمرانہ اور فائزہ خان کی محبتوں کی بھی مقروض ہوں جنھوں نے میرے لیے قدم قدم پرمہربانیاں اور آسانیاں پیدا کیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ان پر اپنا خصوصی کرم فرمائے۔
مقالہ لکھنے کے بعدمقالہ کمپوز کروانا بھی ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے مظہر قیوم کا شکریہ ادا نہ کروں تو زیادتی ہو گی۔ آخر میں اپنی فیملی کی شکر گزار ہوں جن کی محبت قدم قدم پر میرے شاملِ حال رہی۔ میری فیملی میری جنت ہے۔ بارِ دیگر تمام احباب کا شکریہ۔
اب یہ مقالہ کتابی صورت میں شائع کرنے جارہی ہوں۔ آج کل کے دور میں کتاب سے محبت کم ہوتی جارہی ہے مگر پھر بھی چند میرے جیسے سر پھرے اس دنیا میں موجود ہیں جو کتاب سے رشتہ اور تعلق نبھاتے چلے آ رہے ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ میری یہ کاوش اُن قارئین ادب کو پسند آئے گی(ان شا ء اللہ)۔
نازیہ کوثر

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...