Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۲۔ اعتراف

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۲۔ اعتراف
ARI Id

1688708536651_56116588

Access

Open/Free Access

Pages

۲۱

اعتراف

میں دو دیوتائوں کا بھگت

جنھوں نے میرا بخت چمکایا

پہلا دیوتا جس کا مندر

جیسا باہر ویسا اندر

جہاں محبت کی شمعیں جلتی ہیں

درد کے سنکھ بجتے ہیں

جس کی کشتِ سخن زرخیز ہے

جس میں گلاب و سمن مہکتے ہیں

اور مرغانِ خوش نوا چہکتے ہیں

میرے اندر کے تار بجتے ہیں

مجھے ذوقِ ادب کا خزانہ دیا

لکھنا، پڑھنا، بولنا سکھایا

اظہار و بیان کا سلیقہ سمجھایا

پھر میں ایک ایسے دیوتا کے سپرد ہوا

جس کا مندر دیوتائوں کاعجائب گھر

جہاں شعور و فکر کے دیپ جلتے ہیں

جہاں علم و سخن کے گَجر بجتے ہیں

جس نے میری تپسیا کو بھاگ لگائے

میرے لفظ و معانی کو راگ دیے

میری سوچ کو پر لگائے

لفظوں کے جنگل سے خیال و معنی کے پھول چننے کا سلیقہ سکھایا

مجھے تو دوئی راس آگئی

یعنی مجھے پیاس بھا گئی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...