Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۷۔ لا تفسد فی الارض

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۷۔ لا تفسد فی الارض
ARI Id

1688708536651_56116593

Access

Open/Free Access

Pages

۳۰

لا تفسدو فی الارض

گاڑی کے سائیلنسر سے کرپشن کا دھواں نکلتا ہے

ٹائروں سے چمٹی بے ایمانی کی دھول اڑتی ہے

 گاڑی ٹھہرتی ہے

سیاہ شیشوں میں آنکھیں چھپائے

چہرے پر رعونت کے ماسک لگائے

سر پہ شرافت کی دستار سجائے

نفاق کی تسبیح پر سنگ دلی کے دانے پھینکتے

شیطان باہر آتے ہیں

مسجدوں میں تقویٰ کی نمائش ہوتی ہے

پرہیز گاری کے خول میں چھپے یہ بھیڑیے

خدائی فو جدار

گدھ کی مانند بنی آدم کے جذبات نوچتے ہیں

رگِ احساس کاٹنے کی ترغیب دیتے ہیں

اصلاح کے پردے میں چھپے ہوئے یہ فسادی فرعون

ہمیں ’’میں‘‘ اور ’’ تو‘‘ میں بانٹتے یہ اشتراکی کوچہ گرد

ازل سے عصائے مذہب تھامے

بنی آدم کو ہانک رہے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...