Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۹۔ رشتے برائے فروخت

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۹۔ رشتے برائے فروخت
ARI Id

1688708536651_56116595

Access

Open/Free Access

Pages

۳۶

رشتے برائے فروخت

آئو …آئو…خدا کے بندو!

عیش کے فرزندو

میں تمھیں آج ایک چیز دکھائوں

ایک انوکھی ،تمھارے مطلب کی چیز

جس سے تمھیں سکون ملتا ہے

اور لبوں پہ طنزیہ مسکراہٹیں سجتی ہیں

یہ لیجیے……!

مفاد پرستی کی محبت

 حسدکی آگ میں جلتے رشتے

ایذا کے کیچڑ میں لتھڑے رشتے

آنسو بہاتے اور سسکتے رشتے

پتھر کی طرح سخت ،مگر کانچ سے نازک رشتے

بانسری کی طرح کھو کھلے ،عداوت کے سُر نکالتے رشتے

پیاروں کے خون میں رنگے رشتے

جن کا کوئی نعم البدل نہیں

خلوص کا زہر اگلتے رشتے

ایسا زہر جس کا کوئی تریاک نہیں

سب …لے جائو

اور بدلے میں چند مسکراہٹیں دے جائو

جو ان رشتوں کے باعث چھن گئی ہیں

چند خوشیاں دے دو

جو ادھوری خواہشوں کی مانند چبھ رہی ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...