Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۱۷۔ واپسی

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۱۷۔ واپسی
ARI Id

1688708536651_56116603

Access

Open/Free Access

Pages

۵۷

واپسی

وہ شخص اک مدت بعد لوٹا

جب مہجور رات کی خاموش پہنائیوں میں

پلکوں کی چلمنیں تھک کر گر چکی تھیں

آنکھوں کے منتظر دَر بند ہو چکے تھے

دل کے طاقچے میں انتظار کا چراغ بجھ چکا تھا

دھویں کی پرچھائیاں ڈرا رہی تھیں

امید کا چاند ڈھل چکا تھا

تنہائی بین کر رہی تھی

خواب ٹھوکریں کھا رہے تھے

ہر چیز علم بغاوت لہرا چکی تھی

لیکن اس شخص کی واپسی پر

جیسے ہر چیز میں جان در آئی ہو

محبت کی خوشبو سے گھر مہک اٹھا

دیواریں مسکرانے لگیں در چمک اٹھا

چلمنیں خوشی کے مارے جھومنے لگیں

شب کی خاموش صدائیں گنگنانے لگیں

میں ان سحر آگیں لمحات پر حیران تھا

اس عجب بات پر پریشان تھا

وہ خوشبوئوں کا قافلہ لیے پھر سے لوٹ آ یا ہے ؟

میرے جسم و جاں پھر سے معطر ہو گئے

وہ محبتوں کا سراب ،جذبات کا گرداب

میری حسرتوں کا حساب لیے لوٹ آ یا ہے

عہدو پیماں کی دھول میں اٹی کہنہ چاہتوں کا بار لیے

وفا و جفا میں بٹی حیرتوں کا فسوں لیے

سفر سے نڈھال زندگی کا جمال لیے

اچانک کہاں سے آ گیا ہے

سورج کی کرنیں چلمن کو چیرتی ہوئیں

آنکھو ں کے در پہ دستک دینے لگیں ،تو یا د آ یا

خواب تو فقط نبیوں کے سچے ہوتے ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...