Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۱۸۔ ریزۂ ریگ

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۱۸۔ ریزۂ ریگ
ARI Id

1688708536651_56116604

Access

Open/Free Access

Pages

۵۹

ریزۂ ریگ

میں ریگ ِ رواں کا اک مضطرب ذرا

دشت کی پہنائی میں بھٹکتا ہوا

آندھیوں کی غلامی میں اڑتا ہو

جس کا وجود دوسرے ریگ ریزوںکے سوا کچھ نہیں

جس کی اندھی قسمت میںدشت کی اذیتوں کے سوا کچھ نہیں

اپنے وجود سے روز جدا ہوتا ہوا

اپنے خشک آنسو نگلتا ہوا

کبھی ریت کے بھاری ٹیلوں میں دب گیا

کبھی سطحِ ریگ پر حدت سے جل گیا

سر بریدہ ،بے دست و پا لڑھکتا ہوا

وسعتِ دشت میں خود کو ڈھونڈتا ہوا

 امروز سے ڈرا ہوا فردا سے نا امید

جسے اک ذرا گوشۂ تنہائی نصیب نہیں

میں صحرا نورد تشنگی کا مارا ہوا

بادِ صر صر کی سفاکیوں سے تھک چکا ہوں

زیست کی چالاکیوں سے تھک چکا ہوں

ریت کے منتشر قافلوں میں سفر کرتے تھک چکا ہوں

میری تقدیر میں لالے کا رنگ کہاں

کلی کا تبسم کہاں

نارستہ نا منزل کا نشاں

تعبیر تو کیا خواب بھی نہیں

جلتے ریگ زار میں دشت کی بیداد گری کا تنہا گواہ

مغموم صبحوں ،ملول شاموں کی بھٹیوں میں تپتا ہوا

سورج کی کرنوں کے نیزے سہتا ہوا

تیز آندھیوں اور طوفانوں کا مارا ہوا

جو شاید کسی روز

مجھے جلتے ریگ زار کی وسعتوں سے اڑا کر

کسی گلزار کی نرم و گداز فضا میں لے جائیں

جہاں خوشبوئوں کے قافلے

پرندوں کی چہکار

پانیوں کے جھرنے ہوں

اس مٹی میں شامل ہو جائوں

میری پیاس مٹ جائے

میرا بدن کسی گل لالہ کو جنم دیتے ہوئے مر جائے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...