Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۲۰۔ ہونٹ ناز پرور کے

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۲۰۔ ہونٹ ناز پرور کے
ARI Id

1688708536651_56116606

Access

Open/Free Access

Pages

۶۸

ہونٹ ناز پرور کے

اس ناز پرور کے ہونٹ

جیسے کسی ماہر سنگ تراش نے نفاست سے تراشے ہوں

میں دن بھر جملوں کی ترا ش خراش میں مصروف رہتاہوں

کاش ان تراشیدہ ہونٹوں کو لفظوں کا پیراہن دے سکوں

جن پہ سرسوں کے پھولوں کی طرح مسکراہٹ پھوٹتی ہے

تو صبح کی پو پھوٹنے کا گمان ہوتا ہے

بہار نکہتوں کا کاسہ لیے اُن کی دریوزہ گری کرتی ہے

لفظ ان کی حلاوت سے رعنائی پا کر نکلتے ہیں

مگر ان ہونٹوں پر خزاں رسیدگی

ایک بے نام سے افسردگی

ایک بے مایا سی تشنگی

جیسے پت جھڑ میں شبنم کے منتظر پژمردہ پتے

جیسے ویرانہ کسی صدا کو پکارے

دیوانہ خدا کو پکارے

مگر ایسے میں اچانک کوئی سرسراہٹ

ویرانہ کے بدن میں بجلی سی کوند جائے

وہ آمد۔۔۔ وہ سرسراہٹ۔۔۔میں کیوں نہیں۔۔۔؟

کاش ایسا ہو

ہونٹ ناز پرور کے

میری آمد پہ کھلیں

میرے لیے مسکرائیں

میرے لیے گویا ہوں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...