Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۲۱۔ چار پہیے اور گھر

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۲۱۔ چار پہیے اور گھر
ARI Id

1688708536651_56116607

Access

Open/Free Access

Pages

۷۰

چار پہیے اور گھر

یہ چار پہیوں پہ گھو منے والے

پورا گھر اٹھائے پھرتے ہیں

جو خود پہ فخر کرنے والوں کے ضمیروں کی طرح ساکت ہیں

 یہ گیراج میںمو جو د نہ ہوںتو اُنہیں گھر ،گھر نہیں لگتا

ان کے دل بھی خالی گیراج  ہیں

جن میں جذبات نہیں

ان کے اجڑے مکانوں کی چھتوں کے ساتھ

 نفرت کے جالیلٹکتے ہیں

جن میں یاس و حسرت کی مکڑیاںر قص کناں ہیں

 بوسیدگی کا پیراہن تن پہ سجائے ان کی دیواریںفریاد کرتی ہیں

کہاں مر گئے ہم میں بسنے والے ؟

کیا ہو ئے ہمیں بنانے والے؟

 احساس کا پلستر گر نے سیبرہنہ ہوتیہوئی دیواریں

ان کے کردار اورسوچ کی مانند

 اس کے برعکسکچھ مکان ایسے ہیں

جن کی دیواروں میںگارے اوراینٹوں کی دراڑیں مسکراتی ہیں

کم مائیگی کی ماری سہمی ہوئی دیواروں کے سوراخوں میں

محبت کے دیپ جلتے ہیں

جن کی لو ہمدردی کے جذبات سے روشن ہے

ان بے چھت گھروں کے مکینوں کی آنکھوں میں

گردشِ حالات کا سورج آنکھیں نہیں ڈال سکتا

یہاں ہمت کی فصیلیں ہیں

جو بغض کی آندھی اور عداوت کے طوفان سے

ٹکرانے کا حوصلہ رکھتی ہیں

محبت، خلوص، احساس، ہمدردی

یہ چار پہیے ہیں جن پہ یہ گاڑی رواں دواں ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...