Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۲۲۔ غم کی بارشیں

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۲۲۔ غم کی بارشیں
ARI Id

1688708536651_56116608

Access

Open/Free Access

Pages

۷۲

غم کی بارشیں

اس سے پہلے کہ میری آنکھوں کوتیرے غم کی بارش بھگوتی

میری روح بھیگ چکی تھی

سانسوں میں دندانے اور جگر چھلنی تھا

تم نے مجھے اس اذیت سے آشنا کرایا

جسے ابھی میری جاں سہنے کے قابل نہ تھی

غم کی بارشیں کہاں روز ہوتی ہیں

مجھے تو بس ان گلاب کی پتیوں کی خبر تھی

جو تیرییادوں کی گور پہ ڈال آیا تھا

 اگر ہو سکے خدا سے سفارش کر دینا

میں اپنا سازو ساماں باندھے بیٹھا ہوں

تو ادھر سے کوئی ایسا قافلہ  بھیج

جو مجھے اس پار لے آئے

کہیں یہ بارشیں میراسا زو سامان بہا نہ لے جائیں

جس میں صرف تیری یادیں ہیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...