Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۲۳۔ گلِ امید

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۲۳۔ گلِ امید
ARI Id

1688708536651_56116609

Access

Open/Free Access

Pages

۷۴

گلِ امید

 الفاظ کے نشتر میری سماعتوں کو چیرتے ہوئے

میرے دل میں پیوست ہو رہے تھے

یوں لگ رہا تھا جیسے

میرے احساسات کسی راہِ پُر خار سے گزر رہے ہوں 

میری تھر تھراتی ہوئی زبان کچھ بھی کہنے سے قاصر تھی

نجانے کتنے ہی جملے زباں کی نوک تک آتے آتے دم توڑ گئے

میں حواس باختہ یوں بیٹھا تھا

جیسے کوئی بہرا…صدائوں سے بہت دور

 خیالات نے ہر چیز کو ’’لا‘‘ کے پیمانے پر رکھ دیا تھا

میرا یقیں مجھ پہ خندہ زن تھا

گماں کے مسافر آہِ سرد کے ساتھ مجھے تک رہے تھے

پر انہیں کیا معلوم ……؟

کون جانتا تھا …؟

یہ فصل ِ بہاراتنی جلدی خزاں کی چادر اوڑھ لے گی

مگر وہ گماں کے مسافرجو اپنی عادت کے ہاتھوں مجبورہیں

کچھ حاسد نگاہیں اُس خزاں کی مثل ہوتی ہیں

جن کے دیکھتے ہر پھول بکھر جاتا ہے

شاخیں سوکھ جاتی ہیں

پتوں پر سکوتِ جاں کنی طاری ہوجاتا ہے

یہی بس دل کا عالم تھا

جیسے کسی َمر گھٹ سے راکھ اُڑ رہی ہو

اب سوختہ صبحوں اور بد نصیب راتوں کے سوا کچھ نہیں بچا

لیکن! پت جھڑ کاموسم کب سدا رہتا ہے

پھر سے آشا کی کونپلیں پھوٹیں گی

  گلِ امید کو کھلنے سے کون روک سکتا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...