Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۲۴۔ حزیں حرف گر (۲)

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۲۴۔ حزیں حرف گر (۲)
ARI Id

1688708536651_56116610

Access

Open/Free Access

Pages

۷۶

حزیں حرف گر(۲)

اے عظیم کوہ ساز!

یہ دور تک پھیلا پہاڑی سلسلہ

جس کی چٹانیں صدیوں سے جلتی آگ سے روشن ہیں

جن کے اندر ظلمتوں کی تاریخ پلتی ہے

ان گنت برائیاں رگوں میں گردش کرتی ہیں

زبانوں سے رال کی صورت لاوا ٹپکتا ہے

کئی کوہ پیما بلندیوں کی بھینٹ چڑھے

کئی کوہ کن ٹکڑوں میں تقسیم ہوئے

مگر یہ انا گزیدہ

تراشی ہوئی خم دارگردنیں اٹھائے ایک دوجے کو تک رہے ہیں

جابجا کھارے چشمے پھوٹ رہے ہیں

پھر بھی ہر سو تشنگی پھیلی ہوئی ہے

وادیاں خس و خاشاک بنتی جارہی ہیں

بل کھاتی ہوئی سرخ ندیاں رینگ رہی ہیں

جن کی لہروں سے بوئے بنی آدم اٹھ رہی ہے

سست رو پانیوں پر اونگھتے خستہ پتوار پکار رہے ہیں

اے ناخدا !ہمیں پھر سے اپنی گرفت عطا کر

نا خدا خا موش ہے

سرخ ندیوں میں بہتے ہوئے

محرومیوں کے ڈھانچے خونی سمندر میں گر تے ہیں

اے چمن پیرا  ٔ ازل !

تیراچمن ویران ہو چکا ہے

ہر سو خار بکھرے پڑے ہیں

پھول نکہت و رعنائی سے عاری ہیں

یہ چمن آبِ حسد سے سینچا جا رہا ہے

بہار تتلیوں کے پر نوچتی

خزاں کی آزردہ بانہوں میں جھول رہی ہے

گھبرائی ہوئی کلیاں گلوں کی شہ رگیں کاٹ رہی ہیں

اے جنگلوں کے راجا!

تیرے بنِ پیر زال میں تیرا ڈر باقی نہیں رہا

ہرنیاں بھیڑیوں کو دیکھ کر بھاگتی نہیں

نحیف بھیڑیے خونِ جواں سے پیاس بجھا رہے ہیں

بوڑھی گدھیں کبوتروں کے گرم پروں میں مدہوش ہیں

اشتہائے بدن روح کی بھوک پر غالب آ گئی ہے

ایک بھیڑیا دوسرے بھیڑیے کا ماس نوچ رہا ہے

ایک آہو دوسرے آہو کی آغوش میں مست ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...