Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۴۱۔ مے کدہ

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۴۱۔ مے کدہ
ARI Id

1688708536651_56116627

Access

Open/Free Access

Pages

۱۰۸

مے کدہ

مے کدہ ویراں پڑاہے

جام و سبو آشفتگی اوڑھے مدہوش پڑے ہیں

کوئی آہٹ نہیں،کوئی چاپ نہیں

شمع چپ چاپ پگھل رہی ہے

ساقی چلمن کے پیچھے لفظ ’’ِ کن ‘‘الاپ رہا ہے

رند ’’فیکون ‘‘کہتے ہوئے اس کی طرف لپکتے ہیں

وہ موجود ہے سب کی سنتا ہے

مگر دکھائی کسی کو نہیں دیتا

جو کہتا ہے سنائی کسی کونہیں دیتا

کوئی خمِ بادۂ احمریں اٹھائے جھوم رہا ہے

کوئی آنکھوں کے خالی کاسے لیے قطرۂ بادۂ ناب کا منتظر ہے

کوئی بادۂ آتشیں سے سیر ہے

تو کوئی نکہتِ مے سے مخمور

مگر یہ مئے دوآتشہ کو ترسے ہوئے

زیست کے خمار سے بھری آنکھوں والے

یہ ازل سے فریب ِ تشنہ لبی کے مارے ہوئے

امروز سے گبھرائے ہوئے،فردا سے بے خبر

جنہیں مشربِ رندی کا ذوق ہی نہیں

یہ شراب ِ’’ الست‘‘ بھول چکے ہیں

ان کے اذہان و قلوب سے

 ’’قالو بلیٰ‘‘کا نشہ اتر چکا ہے

کچھ ناصحینِ مشفق اس مے کدے سے کوچ کر گئے

مگر ہم رندِ لم یزل

چشمِ ساقی کی عنایت پہ جی رہے ہیں

اے ساقی ِ ازل !اے مہرباں!

’’چند قطرے بادۂ نشاط کے

ہمارے جامِ شکستہ میںدردِ رفتگاں کے سوا کچھ نہیں‘‘

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...