Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۴۶۔ آخر کیا ہے زندگی؟

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۴۶۔ آخر کیا ہے زندگی؟
ARI Id

1688708536651_56116632

Access

Open/Free Access

Pages

۱۲۰

آخرکیا ہے زندگی؟

زندگی پر یہ بے لاگ تبصرے

وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں

 زندگی کا سراغ کسے ملا ہے

ہر کسی کو زندگی سے گلہ ہے

یہ کیوں اور کس لیے ملی؟

 مورِ ناتواں کے سکڑتے پیٹ کی صدا ہے زندگی؟

 بیلوں کی بھوک سے نکلی پسلیوں کی نوا ہے زندگی؟

 سنگ و خشت اٹھائے مزدوروں کی ندا ہے زندگی؟    

 تخت پہ بیٹھے شیروں کی عیش کا نام ہے زندگی؟

کسی ماہر شکاری کا لگایا ہوا دام ہے زندگی؟

 زندگی تو ایک خونی بھیڑیا ہے

جس کے منہ میں کئی قسم کے دانت ہیں

 سچ ،جھوٹ،ہوس،مکر،فریب وغیرہ کے دانت

 مگر یہ انسان آگہی کے دام میں آنے والا نہیں

 ایک دانا چرواہا بڑی حکمت کے ساتھ

 وقت کا عصا تھامے تمام غرض کے ماروں کو ہانک رہا ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...