Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۵۰۔ بد صورت غربت

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۵۰۔ بد صورت غربت
ARI Id

1688708536651_56116636

Access

Open/Free Access

Pages

۱۲۵

بدصورت غربت

یہ کیسی تنہائی ہے

میں یادوں کے سیلاب میں بہتا جا رہا ہوں

میرے ایک ہاتھ میں خواہش اور دوسرے میں محرومیاں ہیں

پائوں میں غربت کی زنجیریں ہیں

گلے میں ضرورتوں کا طوق ہے

مجبوریاںسیاہ حلقے بن کرنکھوں کے گرد لپٹی ہیں

پلکوں پہ جمی اداسی

قطرہ قطرہ پگھلتی کھردرے رخساروں پہ گرتی ہے

میرے نیلے ہونٹ جن پہ دوپہر کی جلتی خشک دڑاڑیں ہیں

 آبِ مودت کو ترستے ہیں

اذیت کی بھوک سے ابھری پسلیاں پھڑپھڑاتی ہیں

خواہشیں اڑنے کو پر تو لتی ہیں

مگر زندان کی سلاخوں سے ٹکڑا کر اوندھے منہ گرتی ہیں

یہ غربت اور بد صورتی ایک سے کیوں ہیں؟

ہر بار میں ہی مرتا ہوں

یہ کیوں نہیں مرتے؟

کیا اس سیاہ سماج میں ٹھکرائے جانے کے لیے

غربت اور بد صورتی ہی کافی ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...