Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۵۲۔ محرومیوں کی گٹھڑی

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۵۲۔ محرومیوں کی گٹھڑی
ARI Id

1688708536651_56116638

Access

Open/Free Access

Pages

۱۲۹

محرومیوں کی گٹھڑی

بیس برس کا تنہا سفر

بیس برس کی محرومیاں

 جو بچپن کے برہنہ پیڑ تلے

 میرے ساتھ رینگتی رہیں

دوست بن کر کھیلتی رہیں

شام ہوتے لوٹ جاتی تھیں

پیڑ اپنے دامن میںپرندے لپیٹ کے سو جاتا

میں اداسی کی چادر اوڑھے

دن بھر کی تنہائی کندھے پہ اٹھائے

خواہشوں کے جگنو پکڑتے گھر لوٹتا

جہاں خوشیوں کے سورج کا خونیں بدن ڈوب رہا ہوتا

ضرورتیں چمک رہی ہوتیں

بے دیوار آنگن خاموشی سے قدموں کی چا پ سنتا

اور چولھے سے نکلتے ہوئے سست رو دوھویں کو دیکھتا

جو ایسے آسمان کی جانب جاتا

جیسے روح بدن کو چھوڑ کر جاتی ہے

سہمے آنگن کے ایک جانب شکستہ کمرے میں بچھا بوسیدہ پلنگ

جس سے چپکی محرومیاںمجھ سے لپٹ جاتیں

نیند کی وادی میںخوابوں کے پھول چنتے صبح ہو جاتی

آنکھ کھلنے پر وہی بوسیدہ کمرہ ،سہما ہوآنگن

چولھے سے نکلتی روح

اور ماں کی آواز’’جلد منہ دھو لے ،ناشتہ کر لے‘‘

’’محرومیوں کی گٹھڑی اٹھانے جانا ہے‘‘

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...