Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > گردشِ خاک > ۵۴۔ کھوکھلی محبت

گردشِ خاک |
حسنِ ادب
گردشِ خاک

۵۴۔ کھوکھلی محبت
ARI Id

1688708536651_56116640

Access

Open/Free Access

Pages

۱۳۳

کھوکھلی محبت

میں تیری محبت کی عفت کو کیسے مان لوں

جو کئی قسم کی محبتوں کا مرکب ہے

دغا کی عفونت

لالچ کی رنگینیاں

جھوٹ کی نمائش

فریفتگی کے جھانسے

وعدوں کا فریب

اس عارضی رنگین مرکب کو کیا سمجھوں

چند روزہ سکوں۔۔؟

یا غلاظت کے ڈھیر پہ پڑا ہوا گلاب

تم نے تو محبت کو شطرنج کا کھیل سمجھا

جس کے ہر مہرے پر تم نے اپنا حق جتایا

جی چاہتا ہے تمھاری اس فریبی محبت کے

انگ انگ کو نوچ ڈالوں

فقط استخواں تمھارے لیے چھوڑ دوں

مگر ڈر لگتا ہے

تمھارے دغا، فریب، لالچ اور جھوٹ

اس کی ہڈیوں کو بھی کھوکھلا کر دیں گے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...