Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

جدید مآخذ تحقیق (تحصیل اور ماخذ کا اشاریاتی مطالعہ) |
حسنِ ادب
جدید مآخذ تحقیق (تحصیل اور ماخذ کا اشاریاتی مطالعہ)

پیش لفظ
Authors

ARI Id

1688708586360_56116662

Access

Open/Free Access

Pages

۱۵

اللہ کے نام سے شروع کرتی ہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ سب سے پہلے رحیم و کریم پروردگار کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے شعور عطا کیا اور جس کے رحم و کرم سے میرے مقالہ کی تکمیل ہوئی بعدازاں تعداد درود و سلام حضرت محمد ﷺکی ذات با برکت پر جو اس کائنات کی وجہ تخلیق ہیں۔

میں یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر سعید الحسن چشتی صاحب اور ڈین  جناب ڈاکٹر سلیم اختر صاحب کی شکر گزار ہوں جن کی مخلصانہ کوششوں سے اس یونیورسٹی میں ایم فل اردو پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ ان کی سربراہی میں سازگار ماحول اور قابل اساتذہ مہیا کئے کہ جن کی رہنمائی میں ایم فل کا حصو ل ممکن ہوا۔

میں بے حد ممنون ہوں صدر شعبہ اردو ڈاکٹر مشتاق احمدعادل کی جنہوں نے مقالہ نگاری کے دوران مخلصانہ رہنمائی کے ذریعے بھرپور معاونت کی اور شعبہ اردو کے دیگر اساتذہ کرام، ڈاکٹر عبدالستار نیازی، ڈاکٹر عامر اقبال, میڈم ماریہ بلال اورڈاکٹر یوسف اعوان کی جنہوںنے تدریسی عمل اور مقالہ نگاری کے دوران میری رہنمائی کی۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے محترم اساتذ ہ اکرام کو ہمیشہ کامیاب اور خوش و خرم رکھے۔

میں خصوصی طور پر تہہ دل سے شکرگزار ہوں اپنے مقالے کی نگران ڈاکٹر یاسمین کوثر کی جنہوں نے مقالے کو احسن طریقے سے مکمل کرنے میں میری مدد کی۔قدم قدم پر میری اصلاح اور رہنمائی کی۔ان کا تعاون اور شفقت میرے ساتھ رہی اور مقالے کی تکمیل کے دوران مجھے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ میں تاحیات ان کی محبتوں کی مقروض رہوں گی۔ مقالے کے موضوع کے انتخاب سے لے کر خاکے کی تیاری اور مقالہ کی تکمیل تک کے تمام مراحل میں مجھے مشکلات کا سامنا رہا انہوں نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی میں  ان کی بے حد شکر گزار ہوں ان کی مدد اور راہنمائی کے بغیر میرے مقالے کی تکمیل ممکن نہ تھی۔میں اپنے والدین کی شکر گزارہوں اور یہ میرے والدین کی دعائیں ہیں اور محنتوں کا ثمر ہے کہ میں آج جس مقام پر کھڑی ہو ں میں اپنے والدین  کی شفقت اور محبت کی مقروض رہوں گی جنہوں نے مجھے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا میں آج جو کچھ بھی ہوں انہی کی بدولت ہوں اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے (آمین )

اس مقالے کی تکمیل میں اپنے شوہر عاصم افضال کی بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے تحقیق کے سفر میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔موسم کی شدت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مجھے ہر آسانی فراہم کی مجھے کبھی بھی تھکاوٹ کا احساس نہیں ہونے دیا۔اگر ان کا ساتھ اور تعاون نہ ہوتا تو میرا ایم فل کا خواب کبھی پورا نہ ہوتا۔انہوں نے ہر حال میں میری حوصلہ افزائی کی۔ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔

میں تحقیق کے اس سفر میں اپنے بچوں رشائل عاصم اور راؤ موسیٰ عظیم کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی معصوم اور چھوٹی چھوٹی خواہشات کو میری مصروفیات کے لئے قربان کیا۔میں ان کو صحیح طرح سے وقت نہ دے پائی۔ہمیشہ ان کی مقروض رہوں گی۔

اس مقالے کی تکمیل میں اپنی ہیڈ مسز انیسہ رانی کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے گاہے بگاہے آسانی فراہم کی میں شکر گزار ہوں اپنی ہم جماعت مریم عظمت کی جنہوں نے اس مقالے میں میری بھرپور معاونت کی۔

آخر میں ان تمام شخصیات کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مقالہ کی تکمیل میں میرے ساتھ تعاون کیا۔اور میرے لئے آسانیاں فراہم کی۔میں  اپنے ہم جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مقالہ کی تکمیل کے دوران معاونت کی۔ اللہ تعالی سب کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔ (آمین)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...