Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نیل کے سنگ > نیل کے سنگ

نیل کے سنگ |
حسنِ ادب
نیل کے سنگ

نیل کے سنگ
ARI Id

1688711613335_56116720

Access

Open/Free Access

نیل کے سنگ

قل سیرو فی الارض فانظرو کیف بداَالخلق ثمّ اللہ ینشی ئُ النشاۃ الاخرۃ ان اللہ علی کل شی ء قدیر

ترجمہ:

 آپ فرما دیں زمین میں سفر کر کے دیکھو۔ اللہ کیوں کر پہلے بناتا ہے پھر اللہ دوسری اٹھان اٹھاتا ہے۔ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آج مسافر جس منزل کی جانب عازمِ سفر ہے وہ مصر کی سر زمین ہے ۔مصر کی جامعہ طنطا کے کلیہ فنون نے عصرِ حاضر کے ایک عفریت یعنی دہشت گردی سے بچائو اور تدارک کے لیے جب سماجی علوم اور ادب و لسانیات کے روشن میناروں اور منور دریچوں سے رائے مانگی اور اس پر مصاحبوں اور مکالموں کے لیے وادیٔ سینا کے صحت افزا مقام شرم الشیخ میں بیٹھک بٹھائی تو مسافر سے رہا نہ گیا اور رختِ سفر باندھا ۔

مصر جانے والے تمام راستوں کو اگر شاہراہِ بزرگ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔ہزار ہا سالوں سے ہزار ہا انسانوں نے اس سر زمین پر اپنے نقوشِ پا چھوڑے ،کشادہ جبیں اور روشن خیال راہروانِ شوق نے اس سر زمین کو نسلِ انسانی کے لیے منبع نور بنایا اور دلوں کو بینائی بخشی ۔بلاشبہ یہ ایک عام روش ہوتی تو پائے مال ہو تی مگر یہاں سبک سارانِ ساحل نے دھول دھول غبار کو ،فروغ ِ وادیٔ سینا کو تگ و تاز بخشی ۔

مسافر کو اس سفر اور وہاں ہو نے والے مصاحبوں اور مکالموں میں شرکت کی دعوت دکتورہ بسنت نے دی تھی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ان سے مراسم قائم ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا ۔فیس بک پر درج ان کی ذاتی معلومات اور لگی تصویر سے ان کی شخصیت کا اندازہ مشکل تھا مگر ملنے کے بعد ان کی شخصی اور علمی خوبیاں اور زیادہ نظر آئیں۔ دکتورہ بسنت نے میری پروفائل سے میرے بارے میں بہت ساری معلومات حاصل کر لی تھیں ۔وہ جانتی تھیں کہ میری ایک کتاب ’’اردو نظم اور نائن الیون ‘‘کے نام سے منظرِ عام پر آ چکی ہے ۔جس میں دہشت گردی سے متاثرہ پاکستانی عوام کی صعوبتوں اور استعماری قوتوں کے ظلم و جبر کی کہانیوں کا ذکر ہے ۔وہ یہ بھی جانتی تھیںکہ مسافر کا تعلق سوات سے ہے اوریہ جنت نظیر خطہ اس عفریت سے کس قدر متاثر ہوا ہے ۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...