Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نیل کے سنگ > تھیوڈورا

نیل کے سنگ |
حسنِ ادب
نیل کے سنگ

تھیوڈورا
ARI Id

1688711613335_56116729

Access

Open/Free Access

Pages

۳۷

تھیوڈورا

دکتورعلی نے قلوپطرہ پر گفتگو سمیٹی ہی تھی کہ دکتورہ شائمہ نے ایک اور خاتون سے ہمیں متعارف کرایا ۔انھوں نے کہا چھٹی صدی عیسویں میں ایک اور مصری خاتون نے بھی تاریخ میں اپنے آپ کو امر کیا ۔یہ کوئی جدی پشتی شہزادی نہ تھی نہ ہی کسی جنگی سپہ سالار کی بیٹی بیوی یا رشتہ دار تھی اس کا آبائی مسکن مصر تھا جہاں وہ مجرے اور رقص کے ذریعے شکم کی آگ بجھاتی تھی ۔اس من چلی اور لا ابالی لڑکی کے ذہن پر نہ جانے کیا بھوت سوار ہوا کہ مصر چھوڑ کر انطالیہ پہنچی ۔اس کا یہ سفر بری تھا یا بحری اس حوالے سے تاریخ خاموش ہے مگر یہ معلوم ہے کہ اس طویل سفر میں زادِ راہ کا اہتمام جسم فروشی کے ذریعے کرتی تھی انطالیہ میں بھی اس کو پہنچتے ہی ہاتھوں ہاتھ نہیں لیا گیانہ استقبال میں کھڑے شہریوں نے ہار پہنائے۔ ا س نے ’’طوائف گلی‘‘میں ناچنا شروع کیا تو رومی سلطنت کے امیر زادوں کو رقص اور جسم کا نیا ذائقہ چکھایا ۔ ایوانِ اقتدار میں اس کی خوبصورتی اور ادائوں کے چرچے ہوئے تو شاہی محلات تک رسائی ملی اور پھر یکم اپریل ۵۶۷عیسوی کو آیا صوفیہ نے وہ منظر بھی دیکھا کہ مصر کی حسین رقاصہ روم کے طاقتور بادشاہ جسٹینین کی بیوی بن رہی ہے اور شاہی تاج اس کے سر پر رکھا جا رہا ہے ۔تاریخ کی کتابوں میں اس مصری حسینہ کا نام تھیوڈورا ہے ۔ ملکہ بننے کے بعد اس نے اپنے شوہر کو وہ مفید مشورے دیے جس سے اس کی حکمرانی پر گرفت مضبوط ہو گئی ،فتوحات اور شہری اصلاحات کا سلسلہ شروع ہوا سڑکیں اور شاہراہیں بنیں اور تعلیم کے ادارے قائم ہوئے ۔کم عمر لڑکیوں کی جنسی عمل کے لیے خرید و فروخت پر پابندی لگی ۔مصری معاشرے کی طرح رومی معاشرے میں عام خاتون کو بھی بااختیار بنایا گیا اور پدر سری نظام کو مادرسری نظام میں بدلنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...