Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نیل کے سنگ > قدیم مصری عقاید اور جانور

نیل کے سنگ |
حسنِ ادب
نیل کے سنگ

قدیم مصری عقاید اور جانور
ARI Id

1688711613335_56116742

Access

Open/Free Access

Pages

۶۱

قدیم مصری عقاید اور جانور

اس وقت مصریوں کا عقیدہ تھا کہ ابتدا سے آخر تک آسمان اور دریائے نیل ہی باقی بچ جانے والی سماوی مخلوق ہے ۔یہ تمام حیرت انگیز اجرام ِ فلکی محض اجرام نہیں بلکہ طاقتور روحوں اور ایسے دیوتائوں کی ظاہری صورتیں ہیں جن کے ارادے ہمیشہ یکساں نہیں ،یہ پیچیدہ اور مختلف تحریکوں کا حکم جاری کرتے رہتے ہیں ۔آسمان بذات خود ایک گنبد ہے جس کی وسعت کے پار عظیم گائے حت جور دیوی کھڑی ہے ۔زمین اس کے پیروں تلے تھی اور پیٹ پر دس ہزار ستاروں کا ملمع ،ایک مصری عقیدہ یہ بھی تھا کہ آسمان دیوتا سبو تھا ابیوت دیوی یعنی زمین کے اوپر دھیرے سے لیٹا ہے اور ان کی عظیم الجثہ مباشرت سے تمام چیزوں نے جنم لیا ۔

 دکتور محمود نے سامری کے بچھڑے والے بت پر ہاتھ رکھ کر کہا دکتور الطاف فرعونی ادوار میں جانور دیوتا زیادہ مقبول تھے مصریوں کے عبادت خانے ،سانڈ،مگر مچھ ، باز، گائے، ہنس ، بکرے،بلی، مینڈھے ،کتے ،مرغی ،ابابیل ،گیدڑ ،سانپ کی نسلوں سے بھرے پڑے تھے ۔ میں نے کہا ہندئوں اور مصریوں کے حوالے سے عقیدۂ تقدیس قریب قریب ہے ۔اس نے کہاں ہاں بہت مشابہت ہے ۔مگر مصری فرعون کے زمانے میں جانوروں سے جنسی اختلاط کے قائل تھے اور یہ عمل صرف مردوںکے لیے روانہ تھا بلکہ خوبصورت عورتیں مقدس بکروں کے ساتھ مجامعت کی خاطر پیش کی جاتی تھیں۔ بکرا اور سانڈ تخلیقی جنسی قوت کا نمائندہ تھا ۔ہندو عورتوںکی طرح مصری عورتیں بھی ان جانوروں کے اعضا کی ننگی شبیہیں مخصوص تہواروں میں اٹھاتیں اور ان سے رغبت اور محبت کا اظہار کرتیں ۔

عجائب گھر میں ملکی اوور غیر ملکی سیاحوں کے جتھوں کے جھتے داخل ہو رہے تھے ۔مصری گائیڈ عربی لہجے میں رواں انگریزی میں فرعونوں کے مجسموں اور ان کی اشیائے ضرورت پر غیر ملکی سیاحوں کو معلومات بہم پہنچانے اور زیب داستان کے لیے بہت ساری چیزوں کے بارے میں مبالغے سے کام لیتے ۔جگہ جگہ مصری سکول اور کالجوں کی بچیاں اور بچے مختلف مجسموں کے گرد ڈیرے ڈالے ڈرائنگ بورڈوں اور تختیوں پر سادہ رنگین پنسلوں سے نقش بنا رہے تھے ۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ تزین و آرائش کے شعبے سے منسلک ہیں اور اساتذہ کی طرف سے دی ہوئی اسائنمنٹوں پر کام کر رہے تھے ۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...