Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نیل کے سنگ > قلعہ ایوبی

نیل کے سنگ |
حسنِ ادب
نیل کے سنگ

قلعہ ایوبی
ARI Id

1688711613335_56116745

Access

Open/Free Access

Pages

۷۱

قلعہ ایوبی

قاہرہ میں ایک جگہ اسلامی تاریخ کی تین بڑی مساجد اور قلعہ ہے چونکہ یہ جگہ شہر سے اونچائی پر واقع ہے اس لیے اگر باقی شہر کو تماشا گاہ یا اسٹیج تصور کیا جائے تو یہ جگہ بالکونی کہلائے گی ۔یہاں قلعہ سلطان صلاح الدین ایوبی ،مسجد علی مملوکی ،مسجد رفاعی اور مسجد سلطان حسن کی خوب صورت عمارات دیکھنے والوں کی آنکھوں اور ذہن و فکر کو خیرہ کرتی ہیں۔قلعہ ایوبی عظیم سپہ سالار سلطا ن صلاح الدین ایوبی نے گیارہ سو چھہتر سے گیارہ سو تراسی عیسوی میں شہر کو عیسائی حملہ آوروں سے بچانے کے لیے قاہرہ شہر کے قلب میں بنایا تھا ۔مسافر نے دکتو ر محمود سے اس قلعہ کی اہمیت کے بارے میں پوچھا تو کہنے لگے قاہرہ شہر اور یہاں کے باسیوں پر سلطان صلاح الدین ایوبی کے بہت سے احسانات ہیں۔ اس شہر اور اہلِ شہر کو صلیبی جنگوں میں یورش پسندوں اور ان کی یلغاروں سے بچانے میں اس قلعہ کا بہت بڑا کردار ہے ۔مصری حکمرانوں نے تقریباََ سات صدیوں تک اس قلعہ سے اہلِ قاہرہ کی حفاظت کی ہے ۔

قلعہ ایوبی کی دیواریں دس میٹر لمبی اور تین میٹر چوڑی ہیں ۔خود سلطان صلاح الدین ایوبی نے اس قلعہ کے اندر ایک گھر ایک مسجد اور ایک لائبریری بنوائی تھی ۔مسافر کو صلاح الدین ایوبی کی یہ تعمیرات اچھی لگیں فرزندانِ تثلیث کے خلاف جنگ کر نے والے جرنیل کو جسمانی لحاظ سے پر سکون رہنے کے لیے ایک محفوظ گھر قلبی سکون کے لیے ایک مسجد اور ذہنی سکون کے لیے ایک لائبریری سے بہتر انتخاب کیا ہو سکتا ہے ۔بلاشبہ دنیا کی امامت جس کو درپیش ہو وہ ان تین جگہوںکے بغیر نامکمل اور منتشر شخصیت کا مالک ہو گا ۔ قلعہ تو اپنی جگہ موجود ہے مگر مسجد،لائبریری اور گھر ناپید ہیں ۔شاید مسلمانوں کو اب نہ دنیا کی امامت درپیش ہے اور نہ  ہفت کشور تسخیر کر نے کے لیے تیغ و تفنگ درکار ہے ۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...